پانپورہ میں ہائی ٹنشن ترسیلی لائن اچانگ گرآئی

ایک گائے لقمہ اجل، مقامی لوگوں نے کیا محکمہ کے خلاف سخت برہمی کااظہار

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں گزشتہ رات قریب سے گزر رہی ہائی ٹنشن ترسیلی لائن ایک رہائشی مکان کے صحت میں گر آئی جس کی زد میں آکر ایک گائے جھلس کر لقمہ اجل بن گئی ۔ ادھر مقامی لوگوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر گائے کے بدلے انسان اس جگہ موجود ہوتا تو اس کی ہلاکت کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جاتا ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں کل رات ایک رہائشی مکان کے صحن سے گزرنے والی ہاء ٹینشن ترسیلی لائن محمد شفیع بٹ کے صحن میں اچانک آگرآئی جسکی وجہ سے وہاں پر موجود ایک گائے زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل رات ایک خاتون گائے کو چارہ کھلاکر جوں ہی گھر کے اندر چلی گئی تو باہر سے اچانک تار گرگئی اور جسکی زد میں گائے آکر لقمہ اجل بن گئی۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم نے محکمہ کو کئی بار اس حوالے سے آگاہ کیا کہ ہمارے صحن سے گزرنے والی ہائی ٹینشن ترسیلی لائن کمزور ہوکر نیچے آئی ہے جو انسانی زندگی کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے تاہم آج تک محکمہ کی جانب سے صرف یقین دہانی کروائی کہ جلد اس تار کے حوالے سے معاملہ حل کیا جائے گا تاکہ انسانی جان کا کوئی زیاں نہ ہو۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس سے پہلے بھی اس تار گرجانے کی وجہ سے دو بیل ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کا بازو مکمل طور جل گیا اور وہ زندگی بھر معذور بن کر رہ گیا۔ ادھر تحصیلدار پانپورنے موقع کا دورہ کرکے بجلی محکمہ کو ہدایت دی کہ جلد از جلد بوسیدہ کھمبے تبدیل کئے جائیں اور گھر والوں کے نقصان کی بھرپائی کریں۔