ملّاں پور/یواین آئی// ہندوستان نے واحد ٹسٹ میاچ میں افغانستان کو دھول چٹا دی‘ اننگز اور 300رنز کے بڑے فرق سے میاچ جیت لیا ۔شاندار بیاٹنگ اور پھر بولنگ کے نتیجہ میں مہمان ٹیم نہ صرف فالو آن پر مجبور ہوگئی بلکہ پہلی باری میں 152اوردوسری باری محض112رنز کے معمولی اسکورس پر اوٹ ہوگئی اس طرح ٹیم انڈیا نے واحد ٹسٹ میاچ میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ مانو سُتھار (چھ وکٹیں) اور پرشدھ کرشنا (تین وکٹیں) کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستان نے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہی میاچ پر قبضہ کرلیا۔ آج صبح کے سیشن میں پرشدھ کرشنا نے عظمت اللہ عمرزئی (صفر) کو بولڈ کر کے ہندوستان کو چھٹی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد شرف الدین اشرف (11)، رحمت شاہ (60) اور محمد سلیم (صفر) کو مانو سُتھار نے آؤٹ کیا۔رحمت شاہ نے 135 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے ۔59ویں اوور کی چوتھی گیند پر واشنگٹن سندر نے ضیاء الرحمٰن (6) کو آؤٹ کر کے افغانستان کی پہلی اننگز کا خاتمہ 152 رنز پر کر دیا۔ہندوستان کی جانب سے مانو سُتھار نے 22 اوورز میں 33 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پرشدھ کرشنا نے 11 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔فالو آن کھیلتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 112رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔اننگز کی خاص بات شبھم گل کے 126رنز اور کے ایل راہول کے 100رنز ہیں جن کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہاڑ جیسا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ٹیم انڈیا کی کامیابی میں مانو سُتھار نے 6وکٹیں لیکر اہم رول ادا کیا جس کیلئے انہیں میان آف دی میاچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔










