آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم میں بہتری کا امکان ، 17نومبر تک موسم بہتر رہنے کی پیشگوئی / محکمہ موسمیات
سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ ، لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 11سے 17نومبر تک موسم مجموعی طو رپر خشک رہے گا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو جمعہ کی صبح تک جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وادی کے میدانی علاقوں خاص طور پر سرینگر ، پلوامہ ، اننت ناگ ، گاندربل اور بڈگام کے علاوہ بارہمولہ میں موسلا دار بارشیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوں جن میں شہر آفاق گلمرگ ، سونہ مرگ ، پیر کی گلی اور کپواڑہ کے مژھل علاقے میں تازہ برفباری ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت اگرچہ بہتر ہو گیا ہے تاہم دن میں سردی کی لہر بڑھ گئی ہے ۔۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کیساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں کچھ دنوں تک ایسی رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی شام تک وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم 11نومبر کی صبح سے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ 17نومبر تک موسم مجموعی طو ر خشک رہے گا ۔










