5 زخمی سرینگر اور بارہمولہ منتقل،تمام زخمیوں کی حالت مستحکم
کرالہ گنڈ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے وٹائین علاقے میں منگلکی صبح ایک مسافر بس حادثے کے شکار ہونے سے کم از کم 28مسافر زخمی ہوگئے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق سب ضلع ہندواڑہ کے وٹائن علاقے کے نزدیک منگل کی صبح ایک مسافر بس زیر رجسٹریشن نمبر JK09-1239جو یہاں سے سری نگر ناناسٹافج جارہی تھی ،وٹائن ہندوارہ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تقریباً 28 مسافر زخمی ہوئے۔ زخمی مسافروں کو بعد میں علاج کے لئے چوگل اور ضلع اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا، جہاں سے5افراد کو ترجیحی علاج کیلئے سرینگر اور بارہمولہ جی ایم سی اسپتال ریفر کیا گیا۔ ضلعاسپتال ہندوارہ کی انتظامیہ نے بتایا کہ ارشاد احمد ولد غلام قادر، ساکن ترال اور مختی بیگم زوجہ غلام رسول میر ساکن وودھ پورہ ہندواڑہ کو بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ ریفر کیا گیا ہے جبکہ پروینہ بیگم، اس کے نابالغ بچے مصیب احمد اور ارشاد احمد بٹ ولد ولی محمد بٹ ساکنہ چوگل ہندواڑہ کو ترجیحی علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔دریں اثنا ء ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ صبح جو ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے اس کے فورا بعد اسپتال عملہ اور ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔انہوںنے کہاکہ اس سڑک حادثے میں کوئی کیجولٹی نہیں ہوئی البتہ 28افراد زخمی ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے کہاکہ 5زخمیوں کو سرینگر ریفر کیا گیا تاہم تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے، کچھ معمولی زخمیوں کو اپنے گھر بھیج دیا گیا۔ادھر گلگازری زچلڈراہ میں ایک ماروتی کے حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔اُدھر ہندوارہ پولیس نے دونوں سڑک حادثات کی مناسبت سے تحقیقات شروع کردی ہے ۔










