نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنیں اور نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کی راہ ہموار کریں
پلوامہ//مرکزی وزیر مملکت برائے مائیکرو ، سمال ایند میڈیم اَنٹرپرائزز ( ایم ایس ایم اِی ) بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج پنچایت حلقہ گنگو کا دورہ کیا تاکہ حکومت کی منفرد پہل بیک ٹو وِلیج پروگرام چوتھے مرحلے کے تحت منعقدہ جن ابھیان سبھا میں شرکت کی جاسکے۔بیک ٹووِلیج پروگرام کا چوتھا مرحلہ جو آج اِس ضلع پلوامہ کی 190 پنچایتوں میں شروع ہوا ہے جس کے دوران سلسلہ وار سرگرمیاں اَنجام دی گئیں۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میںپنچایت حلقہ گنگو کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور علاقے کا دورہ کرنے والے آفیسر ، کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ماجد خلیل ، ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری او رایس ایس پی غلام جیلانی، ضلع اَفسران اور دیگر متعلقین کی موجودگی میں عوامی مسائل سنے ۔اِس موقعہ پر حلقہ گنگو کے سرپنچ نے مقامی لوگوں کے ساتھ پی ایچ سی کی تعمیر، پانی کے اوور ہیڈ ریز ر وائر ، ہائی سکول کی اَپ گریڈیشن ، کھیل میدان کی تعمیر اور پینے کے پانی کی مناسب سہولیت وغیرہ سمیت مختلف مطالبات اُٹھائے۔مرکزی وزیر مملکت نے مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ روزگار پیدا کرنے کی مختلف سکیموں جیسے جے کے آر اِی جی پی اور پی ایم اِی جی پی اور دیگر سکیموں جیسے پی ایم ۔ کے آئی ایس اے این ، پی ایم یو وائی ، پی ایم اے وائی وغیرہ کے فوائد حاصل کریں۔اُنہوں نے مقامی لوگوں کو بیک ٹووِلیج پروگرام کی اہمیت اور فوائد سے بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا بہت اثر ہوتا ہے۔بیک ٹو وِلیج پروگرام کا مقصد حکومت کی طرف سے معاونت والی سکیموں کے بارے میں عام لوگوں سے رائے حاصل کرنا ہے ، چاہے ان پر عمل درآمد ہو یا نہ ہو۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لئے سب کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے کیوں کہ تعلیم ملک کو ہنر مند نوجوان فراہم کرنے کا منفرد ذریعہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے سکل ڈیولپمنٹ کے لئے ایک وزارت قائم کی ہے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزی روٹی کمانے کے لئے مختلف تجارتوں کی تربیت فراہم کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ ایم ایس ایم اِی کی حمایت کرتے ہیں تاکہ لوگ اَپنی چھوٹی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹس شروع کرکے روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم اِی نے کووِڈ۔19 کی مدت کے دوران ملک کے جی ڈی پی میں ایک بڑا حصہ اَدا کیا جب لوگوں نے مقامی طور پر ماسک تیار کئے اور اَپنی روزی کمائی ۔اُنہوں نے ایم ایس ایم اِ ی سٹارٹ اَپس کے آغاز پر زور دیا۔ اُنہوں نے یاد دِلایا کہ کووِڈ۔19کے بعد مرکزی حکومت نے صنعتی یونٹ ہولڈروں کو اَپنا کام نئے سر ے سے شروع کرنے کے لئے خصوصی اقتصادی پیکیج فراہم کئے تھے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ 2019 ء کے بعد جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی میں زمینی سطح پر بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے کیوں کہ ایمز ، میڈیل کالج اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں اپنا راستہ تلاش کیا ہے۔اُنہوں نے عام لوگوں کی مالی شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت مختلف بینکوں میں بڑی تعداد میں کھاتے کھولے گئے ہیں تاکہ مالی فوائد براہِ راست ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے مستفیدین کو منتقل کئے جاسکیں ۔ اُنہوں نے سنگل وِنڈو پلیت فارم حاصل کرنے کے لئے کرافٹ میلوں کے اِنعقاد پر زور دیا جہاں مقامی کار یگر اَپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں اور انہوں نے ایم ایس ایم اِی کے ساتھ رجسٹرڈ کار یگروں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے باہر مختلف محکموں سے منعقد کئے گئے مختلف میلوں میں اَپنے سٹا ل بھی لگاسکتے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو حکومت کی سکیموں سے آگاہ کریں تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں۔ بعد میں اُنہوں نے مختلف شعبہ جات کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول گنگو کے طلباء سے بات چیت بھی کی۔تقریب میں تمام ضلعی اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔










