سری نگر//وزیر عظم نرندر مودی پندرہ نومبرپی ایم پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کا آغاز کریں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر 15 نومبر کو پی ایم پی وی ٹی جی (خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس) ڈیولپمنٹ مشن کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق، اپنی نوعیت کے پہلے مشن میں، آزادی کے بعد سے، مودی حکومت 24000 کروڑ روپے کی اسکیم شروع کرے گی جو PVTGs کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائے گی۔










