جموں//وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی اَمور جاوید احمد رانا نے گجر بکروال قبیلے کی ایک قابلِ احترام شخصیت بابو نور محمد نور کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کااِظہار کیا ہے ۔ وزیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم بابو نور محمد نور کوعظیم اور گہری ثقافتی جڑوں کے حامل ایک ایسی شخصیت قرار دیا جن کی زِندگی گوجری بولنے والی کمیونٹی کی بھرپور روایات، اَقدار اور تہذیب کی عکاس تھی۔وہ ایک عظیم شاعر اور ادیب تھے جن کی تخلیقات نے قبیلے میں انہیں بے پناہ مقبولیت بخشی ۔ وزیر نے کہا کہ ان کی وفات نہ صرف ان کے کنبے کے لئے ذاتی نقصان ہے بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ایک بڑا نقصان ہے جو قبائلی کمیونٹی کی ثقافتی اور سماجی وراثت کو عزیز رکھتے اور اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ وزیر نے مشہور قبائلی کارکن اور کلا کیندر کے سیکرٹری ڈاکٹر جاوید راہی اور سوگوار کنبے کے دیگرلواحقین کو دِل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کی ۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دُعا کی۔
یورپ میں شدید گرمی : اسکول بند، ٹرین خدمات متاثر
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید
بین گور -”لبنان ‘اسرائیل کا کھیل کا میدان ہونا چاہیے’
مغربی بنگال بجٹ ۔ اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی کٹوتی
لکھنو کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ 15 افراد ہلاک
برق رفتار سفر کیلئے 7 روٹس کو مل گئی منظوری
سی جے پی کے مظاہرین مسلسل تیسرے دن بھی جنتر منتر پر موجود ہیں
این ٹی اے نے لیک ویڈیو کو جعلی قرار دیا، این ای ای ٹی کا دوبارہ امتحان کامیابی سے منعقد ہوا
اجین میں آدیواسی خاتون کی 12 سالہ بیٹے کے سامنے اجتماعی عصمت دری کی گئی
خام تیل کے تین ٹینکر آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکل گئے










