وزیر اعلیٰ نے جے کے ایس پی ڈی سی کی جانب سے سی ایس آر اقدام کے تحت ایمبو لینس، صحت کی دیکھ بھال کے آلات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیر اعلیٰ نے جے کے ایس پی ڈی سی کی جانب سے سی ایس آر اقدام کے تحت ایمبو لینس، صحت کی دیکھ بھال کے آلات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ جموں سے جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع کیلئے سات ایمبو لینسوں اور دیگر طبی آلات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر اقدام کے تحت فراہم کئے ہیں ۔ ایمبو لینسیں جموں و کشمیر میں 144.73 لاکھ روپے کی کُل لاگت سے تقسیم کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ جے کے ایس پی ڈی سی نے 58.80 لاکھ روپے کی لاگت سے TruNat 07 مشینیں اور 35.96 لاکھ روپے کی لاگت سے 02 ہینڈ ہیلڈ ایکسرے مشینیں فراہم کی ہیں ۔ جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں تھیلیسیمیا ڈے کئیر سنٹر کیلئے علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے 29.09 لاکھ روپے کی لاگت سے ضروری طبی آلات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں ۔ زندگی کے حالات کو بہتر بنانے اور بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پالاش /پریشا /ایس اے اے اودھمپور میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو 3.11 لاکھ روپے کی لاگت سے ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں ۔ مزید براں بلائنڈ اسکول روپ نگر جموں کو 2.90 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف بریل اشیاء فراہم کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ ہنگامی صحت کی دیکھ بھال خاص طور پر کم سہولت والے علاقوں میں رسائی کو مضبوط بنانا ، اولین ترجیح ہے ، یہ ایمبو لینسز اور طبی آلات بروقت طبی رسپانس میں نمایاں بہتری لائیں گے اور قیمتی جانیں بچائیں گے ۔ ‘‘ اس موقع پر وزیر صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ کو مالی سال 2025-26 کے دوران جے کے ایس پی ڈی سی کی طرف سے متعدد اضلاع میں 237.28 لاکھ روپے کے سول تعمیراتی کاموں کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔ خریداری اور تعمیراتی کاموں سمیت تمام سی ایس آر اقدامات کی کُل لاگت گذشتہ مالی سال کیلئے 523 لاکھ روپے ہے ۔ جامع ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اپنے سی ایس آر اقدامات کے ذریعے اہم شعبوں کو تعاون فراہم کرنے میں جے کے ایس پی ڈی سی کے کردار کی تعریف کی ۔