مزدور طبقہ پریشانیو ں سے دو چار، محکمے کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل
سری نگر// وادی کشمیر کے تقریباً تمام علاقوںسے ملنے والی اطلات کے مطابق یہاں کا مزدور طبقہ کئہ ماہ سے اجرتوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران مزدور وں نے محکمہ دہی ترقی کے اعلیٰ حکام سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ان کی مزدوری کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کے مختلف بلاکوں کے پنچائتوں سے تعلق رکھنے والے نریگا کے تحت کام کر رہے مزدورں کی ایک بڑی تعداد نے بتایا کہ وہ ماہ ستمبر سے مزدوری سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں اسے قبل وقت پر مزدوری ملتی تھی تاہم آج نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ مزدوری کرنے کے باجود وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔مزدورں جن میں مرد اور خواتین بھی شامل تھیں نے بتایا کہ ٹھیکہ دار انہیں کہتے ہیں کہ انہیں بلیں نہیں وصول ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کے رقومات بند ہیں ۔ادھر کچھ ٹھیکہ داروں نے بتایا کہ انہوں نے بلیں تیار کر کے محکمے کے پاس جمع کئے ہیں ۔انہوں نے بھی بتایا کہ وہ بھی دکانداروں اور باقی لوگوں کے مقروز ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے اگہ چہ محکمے کے ایک اعلیٰ افسر سے بات کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے ساتھ شام تک رابط قائم نہیں ہوسکا ۔مزدوروں نے اس بارے میں محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔










