محکمہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے گناہ صارفین کو تنگ طلب کرنے پر اتر آیا:صارفین
سری نگر//وادی کشمیر میں موسم سرما کی شدت میں اضافے اور برف باری سے قبل ہی بجلی کا بحران زور پکڑنے لگا ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر کے شہر دیہات میں کسی بھی جگہ عوام کو شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جا رہی ہے جبکہ محکمہ لوگوں کوسپلائی شیڈول کے مطابق فراہم کرنے سے ناکام ہونے کے بعد صارفین کے خلاف ہی شروع ہوئے جہاں شہر دیہات میں میٹر اور غیر میٹر والے علاقوں میں صارفین کے گھروں پر چھاپو کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔صارفین نے اس ساری صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے صارفین کو ہی تنگ طلب کرنے پر اتر آئے ہیں انہوں نے سپلائی میں بہتری لانے کی مانگ کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ روز سے بجلی سپلائی میں پہلے سے زیادہ آنکھ مچولی کی وجہ سے صارفین سردی کے ان یام میں تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں لوگوں نے اس حوالے سے اپنا احتجاج بھی درج کیا ہے ۔وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ شہر و دیہات،میٹر اور نان میٹر والے علاقوں کا حال ایک جیسا ہے انہوں نے بتایا وادی کشمیر کے 90فیصد علاقوں میں میٹر نہیں ہے اور وہاں بھی لوگوں کو سپلائی براہ نام فراہم کی جا رہی ہے جبکہ میٹر والے علاقوں کے لوگ بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا رونا رو رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی سردی کا موسم شروع ہی ہوا ہے جبکہ برف باری باقی ہے ۔لوگوں نے بتایا جہا ںہر علاقے میں لوگوں کو بجلی سپلائی کا سامنا ہے ۔صارفین کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں لوگوں کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔اس دوران محکمہ بجلی نے جہاں فیس بقایا جات والوں اور بجلی چوروں کے خلاف محکمہ نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جس دوران صارفین کی ایک بڑی تعدادسے لاکھوں روپے وصول کیا گیا ہے ۔ادھر کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے سنیچر کے روز وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے اطلاع دی ہے کہ وہاں محکمہ بجلی نے لوگوں کے گھروں پر دن کے اجالے میںچھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ہیٹر،بائلراور باقی بجلی پر چلنے والے آلات کو تلاش رہے تھے۔محکمے کے مطابق چھاپے مار کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر آلات برآمد کئے ہیں۔اس دوران صارفین نے محکمہ کی جانب سے دہی اور شہری علاقوں میں چھاپوں پر حیران گی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنے مشتہر کردہ شیڈول کے مطابق عوام کو سپلائی فراہم کرنے میں ناکا م رہا ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اس طرح کی کارروائی کوصارفین کی آواز کو دبانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔انہوںنے الزام لگایا کہ محکمہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اس طرح کے حربے اپنا رہے ہیں۔










