نامساعد حالات اور کوروناوائرس کی وجہ سے پیداشدہ مالی بحران میںکاروباری اور تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے کے باجود بھی کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں ملتی ہے اور عام لوگ بدستور مالی بدحالی کی وجہ سے پریشان حال ہیں ۔اس سلسلے میں وادی کے مختلف علاقوں سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اورتاجروں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی تشکیل نو کے فیصلے کے بعد اور پھر کوروناوائرس کی مہاماری سے یہاں کی اقتصادی حالت اورتجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ تجارت بے روزگاروں کیلئے ایک اہم وسیلہ ہے لیکن یہ کافی حد متاثر ہوئی اور ابھی ان حالات سے نکلنے کی کوئی راہ دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات سے بیشتر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں اپنے کام کو وسعت دینے اورتاجروں نے اپنی تجارت وسیع کرنے کیلئے جو قرضہ بنکوں سے کمانے کیلئے لیاتھا ۔اس کا بنیادی مقصد ہی فوت ہوا اور یہ لوگ خسارے کے شکار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالات میں قدرے بہتری آئی ہے تو تاجروں کو یہ امید تھی کہ ان کے خسارے کی بھر پائی ہوجائے گی لیکن کاروباری سرگرمیاں دکانیں ،کاروباریہ ادارے کھلے رہنے کے باوجود بھی دم بہ خود ہوچکی ہے ۔کیونکہ لوگوں کے پاس خریدوفروخت کی سکت ہی باقی نہیں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجریا دوسرے لوگ لاک ڈاون یا مساعد حالات سے ہوئے خسارے کو سنبھال نہیں پارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجر عام قرضوں اور بنک لونز کی وجہ سے دب چکے ہیں ان حالات میں ان کا جینا محال بن گیا اور بنکوں کے قسطوں کی ادائیگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے لفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بنک قرضوں پر جمع ہوئے سود کو معاف کیا جائے اور ان کی باز آباد کاری کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ وہ ایک بار پھر اپنے ٹانگوں پر کھڑا ہوسکیں گے اور خود روزگار کماسکیں گے اور تجارتی سرگرمیاں ایک بار پھر ماضی کی طرح بحال ہونگے ۔
جموںوکشمیر سٹی گیس ڈِسٹری بیوشن پالیسی 2026 سے صاف ایندھن کی رسائی میں توسیع اورصنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ
رواںمالی سال کے دوران کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں دستکاروں اور بُنکروں کو 14.71 کرو ڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا رام بن سڑک حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میںنیشنل واٹر ویز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے راجوری میں 1.31 کروڑ روپے مالیت کے جنگلات اور وائلڈ لائف منصوبو ں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا
جاوید رانا نے جل شکتی ، جنگلات اور قبائلی امور محکموں میں جاری کاموںکیلئے فنڈز کے اِستعمال اور طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کی 57 ویں میٹنگ میں شرکت کی
ملک کی جہاز سازی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود
روہنگیا کے خلاف اچانک کارروائی پر عمر عبداللہ نے سوال اٹھائے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جموںوکشمیر کے دُور افتادہ اور سہولیات سے محروم علاقوں میں موبائل ٹاوروں کیلئے زمین کی فراہمی کی منظور ی دِی










