وائس چیئرپرسن کے وِی آئی بی نے پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں//وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) جموںوکشمیر ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج یہاں کانفرنس ہال ادھیوگ بھون میںصوبہ جموں کے بینکروں کے ساتھ وزیرا عظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) اور جموں وکشمیر رول ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( جے کے آر اِی جی پی ) کے تحت کارکردگی کا جائزہ لینے اور اِس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری / سی اِی او کے وِی آئی بی جموںوکشمیر ،ایف / سی اے او کے وِی آئی بی جموںوکشمیر ، ڈپٹی سی اِی او ( پی / آر /ایس ) کے وِی آئی بی جموںوکشمیر ،صوبائی آفیسر کے وِی آئی بی جموں ، ضلعی ناظم ،ڈائریکٹر آر ایس اِی ٹی آئیز اور صوبہ جموں کے دیگر متعلقہ آفیسر نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) کے تحت 1,435 معاملات کو منظور ی دی گئی ہے جس میں 35.08 کروڑ روپے کی مارجن منی ( سبسڈی ) شامل ہے جس میںزائد اَز 11,500 کارکنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔وائس چیئرپرسن نے تمام شراکت داروں کو اِس بات کا اعادہ کیا کہ وہ تمام زیر اِلتوأ مقدمات کو نمٹانے کے لئے اَپنی کوششوں کو مربوط کریں تاکہ موجودہ مالی برس کے دوران 100 کروڑ روپے کی ایم ایم کی تقسیم کا مطلوبہ ہدف حاصل کیا جاسکے۔ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کے وِی آئی بی کی سکیموں سے فائدہ اُٹھاکر اَپنا یونٹ قائم کرنے میں گہری دِلچسپی ظاہر کی گئی ہے اور اُنہوں نے آفیسر پر زور دیا ہے کہ وہ ابتدائی مرحلے سے ہی بے روزگار نوجوانوں کو مناسب معلومات فراہم کریں۔اِس سے قبل تمام قرضوں کی منظوری کی ضلع وار تفصیلات وائس چیئرمین کو مطلع کی گئیں۔