نوشہرہ راجوری کے مضافاتی گائوں میں سراسیمگی

42سالہ شخص کی نعش درخت سے لٹکی برآمد،ضروری لوازمات کے بعدمعاملہ درج ،تحقیقات شروع:پولیس

راجوری//سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقہ کے ایک مضافاتی گائوں میں ایک42سالہ شخص کوایک کھیت میںدرخت کیستھ لٹکاپایاگیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لیکر ضروری طبی وقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدمعاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ راجوری کے منگل دیوی نامی گائوںمیں ایک مقامی 42سالہ شخص پرین کمار ولد بیلی رام ساکنہ اندراری نوشہرہ کی نعش کوایک کھیت میں ایک درخت کیساتھ لٹکاپایاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ نوشہرہ سے ایک ٹیم یہاں پہنچی اور پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے شخص کی نعش کواپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا،جہاں ضروری طبی وقانونی لوازمات پورے کئے گئے ۔پولیس نے تمام ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعدشہری کی نعش کوآخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکردیاجبکہ اس حوالے سے سی آر پی سی174کے تحت معاملہ درج کرکے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ مذکورہ شخص کی پُراسرارموت کے پس پردہ حالات وحقائق کاسراغ لگایاجاسکے ۔