نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں

شراب ہر جگہ فروخت کرنے کی اجازت:محبوبہ مفتی

ہندوارہ// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعے کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت جموں کشمیر کے بے روزگار نوجوانون کو نوکری نہیں دے سکتی لیکن اب ڈیپارٹمنٹل اسٹوروں پر شراب فروخت کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ بے روزگاری ختم کرنے اور نوجوانوں کو نوکروں دینے کے بجائے اب ان کے ہاتھوں میں خدا نا خواستہ شراب کی بوتلیں تھمانا چاہتے ہیں۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر محبوبہ مفتی نے گلورہ لنگیٹ میں پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی پنڈت پوری کے والد نسبتی مرحوم کی یادمیں منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقعہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی اس حکم نامہ کے ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور اس حکم نامہ کے خلاف ہیں جس میں یہ کہا گیا کہ اب کھلے عام ہر جگہ ہر دکان ہر ڈیپاٹمنٹل سٹور پر بیئر اور شراب کی فروخت ہوگی، اس کے ہم مخالفت کرتے ہیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ سرکار کا فیصلہ غلط ہے انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے لیکن یہاں بھرتی عمل میںبھی کرپشن ہورہی ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا جموں کمشیر میں کرپشن آسمان پر ہے، ایس آئی لسٹوں سے لیکر دیگر طرح کی ریکروٹمنٹ میں کرپشن زورو ںپر ہے لیکن اس کے خلاف کوئی سخت کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے شعبہ باغبانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس مشعیت کو ختم کیا جارہا ہے ،کبھی یہاں غلط دوائیوں سے توآج نیشنل ہاوئے بند کرنے سے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ثابت ہورہا ہے کہ یہاں ایک بڑی سازش ہورہی ہے ،کشمیری عوام کی معیشت کو ختم کیا جارہا ہے۔