جموں// سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،اِمداد ، باز آبادی کاری اور تعمیر نو ناظم ضیا خان نے ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمشنر مائیگرنٹس کے کے سدھا کے ہمراہ آج جگتی کا دورہ کیا اور اُنہوں نے کیمپ آفس میں اِی۔ آفس اور آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ایگزن آر اینڈ بی ڈویژن ۔III، چیف اکائونٹس آفیسر انیش سنگھ، تحصیل دار و کیمپ کمانڈنٹ جگتی عمران نائیک ، اے اِی ڈی ، جے اِی آر اینڈ بی ، ٹی او ریلیف اور دیگر تکنیکی عملہ بھی موجود تھا۔ابتداً، سیکرٹری نے کیمپ آفیسر پورٹل سے آر آر سی ایم جموںوکشمیر کے دفتر کو ایک فائل بھیج کر اِی ۔ آفس کا اِفتتاح کیا اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا کیوں کہ دستی سے اِی ۔ موڈ تک ایک وقت کے پابند طریقے سے فوری تصرف کے ساتھ کافی پریشانی سے پاک ثابت ہوا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی محکمہ کے تمام زونوں اور کیمپوں میں رول اوور ٹو اِی ۔ موڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اِس کے بعد کوئی دستی فائل قبول نہیں کی جائے گی۔اُنہوں نے کیمپ آفس میں آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری نظام کی تنصیب کا بھی مشاہدہ کیا اور کہا کہ یہ محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کو سنگل وِنڈو حاضری چیکنگ سسٹم کے دائرے میں لانے کے لئے ایک اِنقلابی قدم ہوگا اور بالآخراَفسران کو اَپنے کام کی جگہوں پر وقت کی پابندی کو یقینی بنائے گا۔سیکرٹری نے جگتی ٹائون شپ میں جاری مختلف کاموں اور ان کی طبعی او رمالی صورتحال کا بھی معائینہ کیا اور جگتی سے شمشان تک نئی تعمیر شدہ سڑک کے بلیک ٹاپ ورک آئوٹ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ زیر اِلتوأ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔اُنہوں نے کا م کے معیار کو مستقل بنیادوں پر چیک کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کام کی رفتار اور کوالٹی پیر امیٹروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مزید برآں، عوامی مقامات سے تجاوزارت ہٹانے ، ٹائون شپ کی صفائی ، پارکوں کی دیکھ ریکھ ، دفتری عمارت کی تزئین و آرائش کے علاوہ ترقیاتی اہم کاموں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔سیکرٹری اور آر آر سی ایم نے عوام سے بات چیت کی ، ان کی شکایات سنیں اور وہاں موجودہ متعلقہ اَفسران کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں اَفسران نے نگروٹہ کیمپ کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں کوارٹروں کی صورتحال اور جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔










