بانڈی پورہ//سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ،باز آبادکاری اور تعمیر نو محکمہ ناظم ضیاء خان نے آر ین بلاک میں دُور دراز سریندر پنچایت کے دورے کے دوسرے دِن بطور وِزٹنگ آفیسر ہیلتھ سینئر ، اے ڈبلیو سیز سرکاری اِداروں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے کھیل میدان اورعلاقے کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری موصوف کے ہمراہ بی ڈی او آرین شارق اِقبال بھی تھے۔اُنہوں نے سریندر پنچایت میں دیہی ہاٹ کا اِفتتاح کیا اور استفادہ کنند گان کے پی ایم اے وائی اور ایس بی ایم یونٹوں کا دورہ کیا۔اِس سے قبل اُنہوں نے علاقے میں امرت سروور کے مقامات کا دورہ کیا او رآبی ذخائر کے تحفظی اقدامات کے بارے میں عوام سے رائے لی۔اُنہوں نے میوزیکل چیئر او رکرکٹ جیسی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی اِفتتاح کیا اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ قدرت کی اِس خوبصورت سر زمین پر کھیلوں کو فروغ دیں۔ناظم ضیاء نے مختلف عوامی مسائل پر اَفسران ، پی آر آئیز ، عوامی اور صف اوّل کے کارکنوں سے بات چیت کی اور پنچایت کے مختلف ترقیاتی پیرامیٹروں پر عوام سے رائے طلب کی۔ بعد میں اُنہوں نے طلباء میں سپورٹس کِٹس تقسیم کئے۔ان کے دورے کی ایک نمایاں خصوصیت سریندر میں گاندھی فلسفہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے طلبہ کی جانب سے گاندھی کتھا کا مظاہرہ تھا۔ کتھا مقامی ثقافت ، روایتی ذریعہ معاش اور علاقے کے اثاثوں کی مقامی آمدنی پیدا کرنے پر مرکوز تھی۔










