نائب وزیر اعلیٰ نے 2027 کی مردم شماری کیلئے سیلف انیومریٹ کیا

نائب وزیر اعلیٰ نے 2027 کی مردم شماری کیلئے سیلف انیومریٹ کیا

شہریوں سے ڈیجیٹل مردم شماری کی مشق میں حصہ لینے کی اپیل کی

سرینگر // مردم شماری 2027 کے تحت خود گنتی کو فروغ دینے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے سرینگر کے سول سیکرٹریٹ میں اپنی خود گنتی کی مشق کو کامیابی سے مکمل کیا ۔ یہ مشق چیف پرنسپل مردم شماری آفیسر مسٹر امیت شرما آئی اے ایس اور ڈائریکٹر مردم شماری آپریشنز اینڈ سٹیزن رجسٹریشن جموں و کشمیر اور لداخ کی رہنمائی میں کی گئی ۔ محترمہ سکینہ ایتو ، مسٹر جاوید احمد ڈار اور مسٹر ستیش شرما سمیت وزراء نے بھی مردم شماری 2027 کیلئے سیلف انیومریٹ کیا ۔ خود گنتی کی مشق کئی قانون سازوں نے بھی کی جس میں ایم ایل اے بشمول تنویر صادق ، الطاف احمد وانی ، حسنین مسعودی اور افتخار احمد شامل ہیں ۔ مشق کے دوران امیت شرما نے خود گنتی کے عمل کی مختلف خصوصیات کے بارے میں معززین کی رہنمائی کی اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل مردم شماری جمع کرانے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے میں ان کی مدد کی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے خود مردم شماری کے نظام کی سادہ ، شہری دوست اور ٹیکنالوجی پر مبنی نوعیت کی تعریف کی اور مردم شماری کی تفصیلات کو ڈیجیٹل طور پر جمو کرانے کی آسانی اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس اقدام کو شفاف ، جدید اور شراکتی طرز حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے تمام شہریوں ساور رہائشیوں سے se.census.gov,in پر خود گنتی کے عمل میں فعال طور پر شامل ہونے اور 31 مئی 2026 تک اپنی مردم شماری جمع کرانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری قومی اہمیت کی ایک مشق ہے اور درست آبادیاتی اعداد و شمار منصوبہ بندی ، گورننس اور ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔