نوجوان کی حراستی ہلاکت پر میڈیا بات کریں:محبوبہ مفتی
سری نگر//سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی نے انکی سرکاری رہائش گاہ سے بیدخلی کے نوٹس کو نان ایشو قرار دیتے ہوے کہا کہ یی کوئی تعجب کی بات نہیں تاہم اس معاملے کو۔زیر بحث لانے کے بجاے گزشتہ دنوں دوران حراست ہلاک ہوے نوجوا ن کو زیر بحث لایا جانا چاہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا “یہ کوئی تعجب کی بات نہیں پاسپورٹ بند کرنا،انفورسمنٹ ڈایریکٹریومٹ کے زریعے اہل خانہ کو پوچھ تاجچ کیلئے طلب کرنا اور اب مکان کو خالی کرنے کی نوٹس،مجھے اس پر۔کوئی تعجب نہیں”،تاہم انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بحث کرنے کے بجاے گزشتہ دنوں دوران۔حراست ہلاک ہوے نوجوان کی ہلاکت کو زیر بحث لایا جانا چاہے کہ وہ کیونکر۔اور کن حالات میں موت کی آغوش میں سو گیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہابھی تک اس نوجوان پر الزام ثابت نہیں ہوا تھا،وہ ابھی ملزم ہی تھا،مجرم نہیں تھا،اس پر بات کی جانی چاہے،محبوبہ ففتی کو مکان خالی کرنا کوئی مدعا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو سیکورٹی کا کوئی خیال نہیں،تو وہ مکان خالی کریں گی۔










