سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو معروف شعیہ عالم الدین مولانا عباس کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے بارگاہ خداوندی میں دعا کی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مولانا عباس انصاری صاحب نے امن اور اسلام کے لیے زندگی گزاری۔انہوں نے مرحوم کو اتحاد کا وکیل قرار دیتے ہوے کہا کہ مرحوم نے ایک متقی کی زندگی گزاری اور اپنے پیچھے کشمیر کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں نقش ہونے والا ایک بھرپور میراث چھوڑ گے۔ایڈیشنل ترجمان روف بٹ نے مرحوم کو بلند پایہ عالم الدین قرار دیتے ہوے کہا کہ مولانا نے اسلام کے آفاقی پیغام کو لوگوں تک پہنچانے میں تمام زندگی صرف کی۔روف بٹ نے نوجوان صحافی عرفان رینہ کے والد اور سنیئر صحافی جی این رینہ ساکان کلن گنڈ کنگن کے برادر اصغر کے انتقال پر پر بھی دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوے رینہ خاندان کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعائیں کی۔










