کولگام میں پاکستانی کمانڈسمیت لشکرطیبہ کے2جنگجوجاں بحق

موسم سرما آنے کے ساتھ ہی جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی آئے گی

پہاڑوں سے واپسی کے ساتھ ہی ملی ٹینٹوں کو مارا دیا جائے گا:اے ڈی جی پی کشمیر

سری نگر//جموںو کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی وجے کمار نے بتایا موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی ملی ٹینٹ پہاڑوں سے اپنے چھپنے کی جگہوں سے بستیوں میں آئیں گے جس کے ساتھ ہی انہیں مار دیا جائے ۔انہوں نے کہا جنوبی کشمیر میں2تصادم آرائیوں کے دورانایک کمانڈر سمیت4ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشمیر پولیس زون کے ایڈیشنل ڈائر ایکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ موسم سرما آنے کے ساتھ ہی ملی ٹی نٹ جنگلوں میں بنائے گئے پناہ گاہوں جہاں وہ چھپے رہتے تھے سے نیچے بستیوں کے طرف آئیں گے جس کے ساتھ ہی انہیں مار دیا جائے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سردیاں آنے کے ساتھ آپریشنوں میں تیزی لائی گئی ہے جبکہ وجے کمار نے بھی اس بات کی طرف اشارہ دیا ہے کہ موسم سرما آنے کے ساتھ ہی جنگلوں سے آنے والے ملی ٹینٹوں کو مار دیا جائیگا۔انہوں نے ان بات کا اظہار جنوبی کشمیر کے بجہاڑہ اور اونتی پورہ کے کھانڈے محلہ میں 2الگ الگ تصادم آرائیوں میں4ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد کیا ہے ۔منگل کے روز بجباڑہ میں ایک تصادم ہوا ہے جس میں ایک ملی ٹینٹ جبکہ جنوبی کشمیر کے ہی اونتی پورہ میں ایک جھڑپ میں4دیگر ملی ٹینٹوں کو مارا گیا ہے جن میں ایک غیر ملی بھی شامل ہے پولیس نے بتایا مارے گئے ان3ملی ٹینٹوں میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے جو شہری پولیس اور فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا ۔پولیس نے گزشتہ شام بتایا تھا کہ مزکورہ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے ساتھ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے کیوںکہ پولیس کے بقول یہ لوگ ایک فورسز کیمپ پر فدائین حملہ کرنے جا رہے تھے۔