ایس آئی اے نے سرینگر ، پلوامہ اور اننت ناگ میں چھ مقامات پر چھاپے ڈالیں
سرینگر/// ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے سرینگر اور جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ ڈال کر تلاشیاں لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائیوںکے دوران کچھ قابل اعتراض مواد بھی ضبط کر لیا گیا ۔ سٹار نیو ز نیٹ ورک کے مطابق ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعہ کو چھاپے ڈالیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ہمراہ جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور ، اونتی پور ہ او ر اننت ناگ کے کچھ علاقوں میں تازہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے لال پورہ چھلتم پانپور میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں تلاشی کارروائی انجام دی جبکہ اسی طرح سے بجبہاڑہ کے جبلی پورہ علاقے میں بھی ایک اور ٹیم نے تلاشی کارروائی انجام دیکر مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی اور وہاں کچھ اہم دستاویزات اور قابل اعتراض مواد بھی ضبط کر لیا ۔ اسی طرح سے جنوبی کشمیر کے دیگر کچھ مقامات پر بھی چھاپہ مار کاررروائیاں انجام دی ۔ ادھر ایس آئی اے کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کے مختلف مقامات پر چھاپے ملی ٹنسی کی فنڈنگ کے کیس کے سلسلے میں ڈالیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران کچھ مقامات پر قابل اعتراض مواد ضبط کر لیا گیا جبکہ کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔










