ہماری سرکار عوام کو پہنچانے کیلئے کام کررہی ہے /وزیر داخلہ امت شاہ
سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کولا پور تلنگانہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار کاشتکاروں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بھارت زرعی سیکٹر میں پیداواری سطح پر دنیا میں تیسربڑا ملک ہے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ ہماری سرکار نے دلتوں، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کے طبقہ جات کی زندگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات اُٹھائے ہیں۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کاشتکاری کے شعبے میں پیداوار کرنے والاتیسرا بڑ ا ملک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پیدا ہونے والی زراعت ہماری جی ڈی بی ایک بڑا حصہ ہے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ ہم اپنے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے کیلئے پر عزم ہے ۔ کولا پور تلنگانہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ہم نے شیڈول کاسٹ کے تحت ریزرویشن کو یقینی بنانے کے حصے کے طور پر ماڈیگا کمیونٹی کے لیے عمودی کوٹہ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا کرنے سے مڈیگاس کے ساتھ ہونے والی طویل ناانصافی کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوںنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کے سی آر نے یہاں آم کے کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، لیکن بی جے پی حکومت آم کے کسانوں کے لیے پروسیسنگ یونٹس قائم کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کولہ پور کے آم یورپی منڈیوں تک پہنچیں۔ انہوںنے کولا پور کے عوام سے کہاکہ کیا وہ نہیں چاہتے کہ یہ ضلع ملک میں ترقیاتی ضلع کے طور پر اُبھرے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ ہماری سرکار عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت کرتی ہے لیکن دیگر سرکاریں اپنے آپ کو فائدہ پہنچارہی ہے ۔










