Corona i kashmir

ملک میں کورونا کی 13ویں روز بھی کیسوں کی تعدادایک لاکھ سے کم

سری نگر//بھارت میں کوروناوائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں کمی کارُجحان برقرارہے ،کیونکہ مسلسل 13ویں روز بھی ایک دن میں درج کیسوںکی تعدادایک لاکھ سے کم رہی ۔جے کے این ایس کے مطابقمرکزی وزارت صحت کی جانب سے سنیچرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعے سے ہفتہ کی صبح تک ملک میں کوروناکے 22ہزار270نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس عرصے کے دو ران 325کورونامتاثرہ مر یضوں کی موت واقعہ ہوئی ۔اُدھر مرکزی وزارت صحت نے واضح کیاکہ کوروناسے ملک بھرمیں مرنے والے5لاکھ11ہزار230افرادمیں سے70فیصد بیک وقت مختلف امراض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے چل بسے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 22ہزار270نئے معاملات ریکارڈ ہونے کے بعدملک میں کورونامتاثرین کی مجموعی تعدادبڑھ کر 4کروڑ28لاکھ2ہزار505ہوگئی ہے تاہم کوروناکے یومیہ معاملات میں کمی آنے کے بعداب بھارت میں فعال معاملات کی کل تعداد2لاکھ53ہزار739ہے ۔وزارت صحت نے مزیدبتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دو ران 325کورونامتاثرہ مر یضوں کی موت واقعہ ہونے کے بعدملک بھر عالمگیروباء سے مرنے والوںکی کل تعداد5لاکھ11ہزار230تک پہنچ گئی ہے ۔متعلقہ وزارت نے کہاکہ ملک میں روزانہ کووڈ19 کے معاملات مسلسل 13 دنوں سے ایک لاکھ سے نیچے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق کل ایکٹیو کیسزیافعال معاملات کل متاثرین کا0.59فیصد ہیں ۔ وزارت نے کہا کہ کووڈ19 سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح مزید بہتر ہو کر98.21 فیصد ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیس لوڈ میں 38ہزار353 کیسز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت نے بتایا کہ یومیہ مثبتیت کی شرح 1.80 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح2.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔و زارت کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر4کروڑ20لاکھ37ہزار536تک پہنچ گئی ہے جبکہ امو ات کی شرح 1.19فیصد ر ہ گئی ہے۔وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ79 فیصد سے زیادہ امواتComorbiditiesیعنی متاثرین کے بیک وقت مختلف امراض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سیہوئیں۔وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر کہاکہہمارے اعداد و شمار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ساتھ ملایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کی ریاست وار تقسیم مزید تصدیق اور مفاہمت سے مشروط ہے۔