چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کے بحالی پروگرام کے مرحلہ اول کے نفاذ کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کے بحالی پروگرام کے مرحلہ اول کے نفاذ کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

محکمہ سماجی بہبود کو پائلٹ پروجیکٹ کے جلد آغاز کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

سرینگر//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں سماجی بہبود محکمے کے زیر مربوط منشیات کے استعمال کے متاثرین کیلئے بحالی اور سماجی و معاشی دوبارہ انضمام اسکیم 2026 کے مرحلہ اول کے نفاذ کی تیاریوں کا جائیزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ہوم ، کمشنر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، سربراہ آئی ایم ایچ اے این ایس سرینگر ، ڈائریکٹر صحت جموں /کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اداروں کے سربراہان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس سے منسلک رہے ۔ اجلاس میں شناخت شدہ پائلٹ اداروں اور اضلاع کی تیاری ، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی ، صلاحیت سازی کے اقدامات ، بین محکمانہ رابطہ کاری اور مستفیدین کی مکمل نگرانی کے لئے ایک مخصوص ڈیجیٹل میکانزم کی ترقی کا جائیزہ لیا ۔ فیز 1 پائلٹ پروجیکٹ کو آئی ایم ایچ اے این ایس سرینگر ، جموں اور کٹھوعہ کے اے ٹی ایفز اور بڈگام ضلع میں نافذ کرنے کی تجویز ہے ۔ اس پائلٹ کا مقصد بحالی کے ماڈل کو زمینی سطح پر آزمانا ، آپریشنل خلاؤں کی نشاندہی کرنا ، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پیز ) کو بہتر بنانا اور یونین ٹیریٹری بھر میں اس کی بعد ازاں توسیع کیلئے ضروری سیکھ حاصل کرنا ہے ۔ اس پروجیکٹ کی اضلاع میں تیاری کاجائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہر مقام پر بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی دستیابی کا جائیزہ لیا اور میڈیکل آفیسرز ، کاؤنسلرز ، کیس منیجرز ، آشا ورکرز اور ایس ایچ جی ممبران کی مرکوز تربیت اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ہر اسٹیک ہولڈرز بحالی کے فریم ورک کے تحت تفویض کردہ کردار ادا کرنے کیلئے مناسب طور پر لیس ہو ۔ چیف سیکرٹری نے سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کو پروگرام کے نفاذ کو مربوط کرنے اور جلد از جلد اس کا آغاز یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ محکمہ بیک وقت بحالی کے میکانزم کو دیگر اضلاع تک وسعت دینے کیلئے ضروری انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی نشاندہی کرے ، تا کہ پائلٹ مشق وسیع تر نفاذ کی طرف ہموار منتقلی میں سہولت فراہم کرے ۔ چیف سیکرٹری نے آئی ایم ایچ اے این ایس سرینگر کی جانب سے میڈیکل آفیسرز ، کاونسلرز ، کیس مینیجرز ، ایس ایچ جی ممبران اور آشا ورکرز کیلئے کئے گئے صلاحیت سازی کے اقدامات کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے آئی ایم ایچ اے این ایس کو ہدایت دی کہ وہ تمام اضلاع میں ایسے تربیتی پروگرام جاری رکھیں تا کہ انسانی وسائل کا ایک کافی بڑا اور ہنر مند ذخیرہ تیار ہو سکے جو بحالی پروگرام کی توسیع کے ساتھ اس کی حمایت کرنے کے قابل ہو ۔