جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

معدنیات کی غیر قانونی نقل وحمل،اونتی پورہ میں 2ڈرائیور گرفتار،2ٹپر ضبط

اونتی پورہ//پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کو اونتی پورہ کے جباڑہ علاقے میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے بارے میں ایک اطلاع ملی۔جے کے این ایس کے مطابق اسی مناسبت سے ایس ایچ ائو اونتی پورہ کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی پولیس پارٹی نے مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر 2ٹپر ضبط کئے اور 2ڈرائیوروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت مدثر احمد ریشی ولد عبدلرحیم ریشی ساکن لیتھ پورہ اونتی پورہ اور اعجاز احمد خان ولد عبدلرشید خان ساکن جبارا اونتی پورہ کے طور ہر ہو ئی ہے ۔ تھانہ پولیس اونتی پورہ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر223/2022قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔