Advisor Bhatnagar addresses first J&K Orthodontic Symposium at Jammu-25

مشیر بھٹناگرنے جموں میں پہلے جے اینڈ کے آرتھوڈانٹک سمپوزیم سے خطاب کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ریڈیسن بلو میں پہلے جے اینڈ کے آرتھو ڈانٹک سمپوزیم سے خطاب کیا ۔ اس سمپوزیم کا انعقاد انڈین آرتھوڈانٹک سوسائٹی نے جموں آرتھوڈانٹک اسٹڈی گروپ اور اندرا گاندھی ڈینٹل کالج جموں کے اشتراک سے کیا تھا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ موجودہ ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے یو ٹی میں صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے ساتھ گذشتہ چند برسوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عوام کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہاں سات نئے میڈیکل کالج ، دو ایمس ، اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ اور دیگر جدید صحت کی سہولیات قائم کی گئی ہیں ۔ اس سمپوزیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ یہ اجتماع آرتھو ڈانٹس اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو آرتھو ڈانٹکس میں جدید ترین پیش رفت اور بہترین طریقوں کے بارے میں جاننے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرتھو ڈانٹک صحت کو بڑھانے اور کسی بھی فرد کی مجموعی فلاح و بہبود پر اس کے وسیع اثرات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مشیر نے اپنے خطاب میں شرکاء کو ڈینٹل سائنسز میں ہونے والی پیش رفت سے باخبر رہنے کی تاکید کی تا کہ اعلیٰ معیار کی دانتوں کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ سمپوزیم کے دوران مشیر نے جے اینڈ کے آرتھو ڈانٹک سوسائٹی کا سووینئر بھی جاری کیا اور دانتوں کے ساز و سامان اور دیگر متعلقہ ادویات کے میلے کا بھی افتتاح کیا ۔ سمپوزیم نے شرکاء کو بات چیت میں مشغول ہونے ، علم کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔