کابینہ کمیٹی برائے سلامتی میٹنگ میںوزیرِاعظم کی سربراہی میںمغربی ایشیا کے بحران کے پیشِ نظر اقدامات کا جائزہ

مرکز سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا

صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیگی / وزیر اعظم مودی

سرینگر/ سی این آئی // مرکز سیلاب متاثرہ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کے میمورنڈم کے ساتھ ساتھ مرکزی ٹیموں کی رپورٹ کی بنیاد پر تشخیص کا مزید جائزہ لے گی۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہماچل پردیش اور پنجاب کا دورہ شروع کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بارش سے متاثرہ ہماچل پردیش کیلئے 1500 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا۔ریاست میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے والے وزیر اعظم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 50ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے پہلے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور پھر کانگڑا میں ایک میٹنگ کی جس میں امدادی اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی نقصان کا اندازہ لگایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اس مشکل وقت میں ہماچل پردیش حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ قوانین کے تحت تمام مدد کی جا رہی ہے جس میں ریاستوں کو پیشگی ادائیگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے راحت اور ردعمل کے کاموں میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریاستی انتظامیہ اور دیگر خدمت پر مبنی تنظیموں کے اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کے میمورنڈم کے ساتھ ساتھ مرکزی ٹیموں کی رپورٹ کی بنیاد پر تشخیص کا مزید جائزہ لے گی۔وزیر اعظم مودی نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ مرکز صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام کوششیں کرے گا۔ خیال رہے کہ موسلا دار بارشوں کے بعد جموں کشمیر ، ، پنجاب اور ہماچل پردیشن میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ہی کافی ساری انسانوں جانوں کا زیاں ہو گیا ہے ۔