کپواڑہ//مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج شری کپل پاٹل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ جموںوکشمیر کو ہندوستان کا سوئزر لینڈ بنایا جائے۔مرکزی وزیر مملکت آج سرحدی ضلع کپواڑہ کی دِلکش وادی لولاب کے چی پورہ میں ایک عوامی سبھاسے خطاب کر رہے تھے ۔ عوامی سبھا میںضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈائیفوڈ ساگر دتاترے ، وِی سی ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، پی آر آئیز اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ ہمیشہ اَمن پسند ہیں او ریہ پُر اَمن ماحول کی وجہ سے ہے جو لوگوں نے پھر سے پیدا کیا ہے جس کی وجہ سے کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت او رلیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ ہر پہلو سے جموںوکشمیر کی تعمیر نو کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ یونین ٹیریٹری میں رشوت ستانی میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔وزیر مملکت موصوف نے مختلف ترقیاتی پروگراموں او رفلاحی اقدامات کی فہرست دی او رلوگوں سے کہا کہ وہ ان مرکزی معاونت والی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سکیموں کو ڈیزائن کرتے وقت وزیر اعظم نے سماج کے ہر طبقے کا خیال رکھا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگ اَپنے کھاتوں میں براہِ راست منتقلی سے مالی اِمداد حاصل کر رہے ہیں۔کپل پاٹل نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت نہیں ہوگی کیوں کہ جل جیون مشن اور ’’ ہر گھر نل سے جل ‘‘ کے تحت ایک پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ۔اُنہوں نے سیاحتی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک سیاحتی مقام کوحکومت بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ضلع کا بنگس عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پر اُبھر رہا ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے 20کے ہدف کے مقابلے میں 400 امرت سرووروں کی ترقی اور تعمیر کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی کوششوں کی تعریف کی جو کہ بہترین کارکردگی کا ایک ریکارڈ ہے ۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ اس سرحدی ضلع کے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے اَپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ وہ پنچایتی راج کے وزیر ہونے کے ناطے کپواڑہ ضلع پر خصوصی توجہ دیں گے او رمیری خواہش ہے کہ کپواڑہ ضلع ترقی سے یوٹی میں نمبر ایک ضلع بن جائے۔اُنہوں نے پی آر آئیز بالخصوص سرپنچوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے حلقوں کے لئے ترقی کا انعام حاصل کرنے کے لئے متحرک طریقے سے کام کریں جو کہ معیاری ترقی کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر نے بھی خطاب کیا او رضلع کے ترقیاتی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈائیفوڈے ساگر دتاترے نے اِس موقعہ پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس سے قبل چی پورہ پہنچنے پر وزیر مملکت نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔ وزیر مملکت نے سٹالوں میں گہری دِلچسپی لی اور منتظمین سے بات چیت کی ۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے مستحقین میں گولڈن ہیلتھ کارڈ او ربینک کے منظور ی نامے تقسیم کئے۔بعد ازاں وزیر مملکت موصوف نے 2,397 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ خمریال رِنگ روڈ کی اَپ گریڈیشن کا اِفتتاح کیا ۔وزیر موصوف نے شارٹمقام ۔ کلی گام میں 749.28 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیم کا بھی اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے واوور ا لولاب میں امرت سروور کا دورہ کیا جس کی 6.22 لاکھ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی گئی تھی۔اُنہوں نے ڈی ڈی سی ممبران او ربی ڈی سی چیئرپرسن کے لئے 2بی ایچ کے فلیٹوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر مملکت موصوف نے ڈی سی آفس کپواڑہ میں مختلف وفود سے ملاقات کی جنہوں نے اَپنے متعلقہ علاقوں کے مختلف ترقیاتی مسائل گوش گزار کئے۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف نے ڈی سی آفس کپواڑہ میں مختلف وفود سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے متعلقہ علاقوں کے مختلف ترقیاتی مسائل کو پیش کیا۔وزیر نے تمام وفود کو بغورسنا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ تمام اہم مسائل کو ایل جی شری منوج سنہا کی نوٹس میں خصوصی غور کے لیے لائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دے کر موقعہ پر ہی بہت سے مسائل حل کئے اور چند قیمتی تجاویز بھی دیں۔










