ڈسٹرکٹ ہسپتال کا معائینہ کیا اور اِدارہ جاتی ڈیلیوی پر زور
رِیاسی// مرکزی وزیرمملکت صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع رِیاسی میں ایک تفصیلی عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس پروگرام میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل صرف سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی ببیلا رکوال ، اے ڈی ڈی سی جیوتی سلاتھیہ ، اے ڈی سی عبدالستار ، سی پی او سنیتا کنچن کے علاوہ دیگر ضلعی اَفسران اور مختلف پنچایتوں کے ممتاز شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔عوامی رَسائی پروگرام کے پہلے دِن بی آر آئی کے نمائندوں اور عام لوگوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے حکومت کے اِس منفرد اقدام میں گہری دِلچسپی کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پرمرکزی وزیر مملکت بھارتی پروین پوار نے ڈسٹرکٹ ہسپتال رِیاسی کامعائینہ کیا جہاں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلیم الرحمان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ضلع کے دیگر صحت اِداروں کی تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن ، ہیلتھ اِنڈیکیٹرزاور او پی ڈی، آئی پی ڈی ، بڑے آپریشن ،آیوشمان بھارت کے تحت فراہم کردہ فوائد اور ضلع میں آکسیجن جنریشن پلانٹس کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔اِس کے بعد اُنہوں نے بلڈ بینک کے نئے ایمرجنسی روم ، آئی سی یو ، سی ٹی سکین ، ڈائیلاسز سینٹر آڈیو میٹری روم کا معائینہ کیا اور عملے کے اَرکان اور مریضوں سے بات چیت کی۔ معائینے کے بعد مرکزی وزیر مملکت نے ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم کمپلیکس میں جنرل زور آور سنگھ میموریل ٹرسٹ کی نمائشوں کا اِفتتاح کیا۔مختلف محکموں کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا گیا جس میں مختلف محکموں کی سکیموں اور خدمات کو دِکھایا گیا تھا اور ضلعی اَفسران کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔ ’’ ممکن سکیم ‘‘ کے تحت چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی تقسیم اور جسمانی طور خاص اَفراد میں ایک ٹریکٹر ، ایک برش کٹر کیپکس اور ٹرائی سا ئیکلوں کی تقسیم بھی موقعہ پر کی گئی۔بھارتی پروین پوار نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور اِس سلسلے میں متعدد اِختراعی اقدامات شروع کئے جارہے ہیں جن کے ٹھوس نتائج برآم ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے مختلف سکیموں کے استفادہ کنند گان سے بھی بات چیت کی۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام سرکاری سکیموں کا فائدہ سماج کے طبقات تک پہنچانے کے لئے مخلصانہ اور لگن سے کوشش کریں۔بعد میں بھارتی پروین پوار نے ضلع ترقیاتی کونسل کے ساتھ بات چیت کی اور ضلع رِیاسی کے ضلع اَفسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ڈی ڈی سی ببیلا رَکوال نے ڈسٹرکٹ رِیاسی کی تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔










