مرکزی وزیر مملکت خزانہ پنکج چودھری کا شوپیاں کا دورہ

ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سڑک پروجیکٹوں کا اِی ۔سنگ بنیاد رکھا

شوپیان//مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے آج عوامی رَسائی پروگرام مرحلہ سوم کے تحت ضلع شوپیاں کا دورہ کیا تاکہ زمینی سطح کے ترقیاتی منظر نامے ، مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور عوامی مسائل سنیں۔اُنہوں نے ضلع کے ترقیاتی پروفائل کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کریں ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زیادہ توجہ دیں ، کاروباری اِداروں کو فروغ دیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کئے جاسکیں۔شری پنکج چودھری نے لوگوں کے وسیع تر مفادات کے لئے ترقی اور فلاح و بہبود کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تیز تر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت موصوف نے معاشی طور پر پیداواری سرگرمیوں میں لوگوں کی عالمی کوریج پر زور دیا او رکہاروزگار پیدا کرنا اور کاروبار کرنا اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے اِس کے بعد ایک میٹنگ منعقد کی اور ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی کے اراکین ، ایم سی کونسلروں اور پی آر آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا او رآنے والے معززین سے مناسب کارروائی کے لئے پیش کئے گئے مسائل اور مطالبات کو بغور سنا۔ ڈی ڈی سی ممبران نے سیب کے کم نرخوں ، ٹرانسپورٹیشن اور مارکیٹنگ کے مسائل کو ٹرانسپورٹروں اور کاشت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اراکین نے ضلع میں شدید برف باری کے پیش نظر ضلع کے لئے الگ میکنیکل ڈویژن کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے ضلع میں اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ، سیب کی فصل کے لئے ایم ایس پی ، بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو پر عمل در آمد ، یونیورسٹی کیمپس اور وومن کالج ، میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ میونسپل کونسل کے بجٹ میں اِضافہ کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے پی آر آئی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے ضلع میں گذشتہ چند برسوں میں ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں کے بارے میں رائے طلب کی او ریقین دِلایا کہ وہ متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے حکام کے ساتھ اُٹھائیں گے ۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے 3سڑک پروجیکٹوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا یعنی چترگام ہیف کی مضبوطی اور اَپ گریڈیشن بشمول ہیفکھری مالدیر یاروڈ ، امشی پورہ چیکی مرزا پور سیڈوروڈ کی مضبوطی / اَپ گریڈیشن اور پہالی پورہ نائیڈ گنڈروڈ کی مضبوطی / اَپ گریڈیشن ،1,155 لاکھ کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔اِس کے بعد مرکزی وزیر مملکت نے فروٹ منڈی اگلر کا دورہ کیا اور فروٹ گروئورس ، تاجروں اور ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کی۔ایسو سی ایشن کے صدر نے منڈی کی معاشی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ منڈی کا سالانہ کاروبار تقریباً 4,000 کروڑروپے ہے اور تقریباً 10,000 اَفراد اِس سے بالواسطہ یا بلا واسطہ ملازمت کرتے ہیں اور حکومت اس کی بہتری کے لئے مزید کوششیں کر رہی ہے بالخصوص اِس کے اِرد گرد فلڈ پروٹیکشن وال کی تعمیرکے لئے۔مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکز ی حکومت کی کچھ ترجیحات اور ریل ، سڑک اور فضائی رابطہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے صحت شعبے میں مرکزی حکومت کی طرف سے کی گئی واٹر شیڈ تحریکوں کا ذِکر کیا جس میں 2ایمز ، 5 جی ایم سیز ، روڈ کنکٹویٹی ، بہتر حکمرانی کے اقدامات جموں وکشمیر میں جواب دہی کی شروعات شامل ہیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں سیاحت ، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں حاصل کئے گئے منافع پر روشنی ڈالی۔وزیر مملکت موصوف نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں 56,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ایک پیمانہ ہے جس سے جموںوکشمیر کی ترقی کو خوشحالی کی بلندیوں تک لے جانا ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے بتایا کہ فلڈ پروٹیکشن وال کی تعمیر کی منظوری پہلے ہی دی گئی ہے اور اِس پر ترجیحی بنیادوں پر کا م شروع کیا جائے گا۔اِس سے قبل مرکزی وزیر مملکت نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ حکومت کی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی کی سکیموں سے مستفید ہوں۔اُنہوں نے مختلف سکیموں کے تحت محکمہ زراعت اور روزگار کے مستفید ہونے والوں میں منظوری کے احکامات اور گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے وزیر مملکت موصوف کا خیرمقدم کیا اور ضلع کا جائزہ پیش کیا اور اس کے علاوہ ضلع میں جاری میگا ترقیاتی پروجیکٹوں کا درجہ دیا جن میں پولی تکنیک کالج ، جے این وی اگلر ، اِنڈورسٹیڈیم، شوپیان ۔بجبہاڑہ روڈ ، مائیگرنٹ ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش ، ٹرینز شیخ پورہ پُل وغیرہ شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے گذشتہ تین برسوں کے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت طبعی اور مالیاتی حصولیابیاں بھی پیش کیں او ربتایا کہ موجودہ برس کے کیپکس بجٹ میں 1,594کاموں میں سے 1,173 کام مکمل ہوچکے ہیں۔مرکزی حکومت کی عمل آوری کی صورتحال آر ڈی ڈی سیکٹر میں سکیموں جیسے منریگا ، پی ایم اے وائی ( جی ) ،پی ایم اے وائی ( پلاس آواس ) ، پی ایم اے وائی ( یو ) این آر ایل ایم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو ان سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔دورانِ میٹنگ صحت ، ریونیو ، باغبانی ، صنعت ، سکولی تعلیم کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے ساتھ ساتھ خود روزگار پیدا کرنے کی سکیموں اور پی ایم اِی جی پی ، ایم ایس ایم اِی ، ممکن تیجسوینی اور ان کے زمینی اَثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اُنہوں نے چیئر کوآر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن کی صورتحال اور میکڈیمائزیشن کی کامیابیوں کے بارے میں جانکاری دی او ربتایا کہ اس برس کے دوران آج تک 116 کلومیٹر سڑک کی لمبائی میکڈیمائزیشن کی گئی ہے ۔وزیر مملکت کو باغبانی شعبے میں ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات جیسے ہائی ڈینسٹی ورائٹیز کا تعارف، ضلعی انتظامیہ کا ایک نیا اقدام، دستک پورٹل جو سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ایس ایس پی شوپیاں تنوشری، اے ڈی ڈی سی شوپیاں منظور حسین اور دیگر سیکٹورل اور ضلعی افسران اورمتعلقین ان کے ہمراہ تھے۔