Union MoS Education reviews developmental scenario of Kulgam district

مرکزی وزیر مملکت ایجوکیشن نے کولگام ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

100 بستروں والے جی بی ہوسٹل کا سنگِ بنیاد رکھا ، وفود سے بات چیت کی

کولگام//مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار جو مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے اقدام کے تحت کولگام کے دورے پر ہیں جس کے تحت 70 وزراء ترقیاتی پروجیکٹوں اور مختلف منصوبوں کی عمل آوری کا جائیزہ لینے ، یو ٹی میں فلاحی اسکیموں کے علاوہ مقامی لوگوں سے رائے اور مشورے حاصل کرنے کیلئے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے دوسرے دن وزیر نے یہاں منی سیکرٹریٹ کولگام میں ایس ایچ جی ممبران اور مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے وزیر موصوف کو بریفنگ دی کہ ضلع میں این آر ایل ایم کے تحت 3200 ایس ایچ جی گروپ ہیں اور ضلع میں خود روز گار پیدا کرنے کی مختلف اسکیموں کے ذریعے مختلف شعبوں میں 54000 سے زائد روزگار پیدا کئے گئے ہیں ۔ پی ایم اے وائی ۔ جی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ ہر ہندوستانی کے پاس گھر ہو ۔ انہوں نے گھر پرویش کیلئے پی ایم اے وائی ۔ جی کے مستفدین میں کچھ گھریلو سامان بھی تقسیم کیا ۔ انہوں نے ضلع میں سیاحتی مقام کی ترقی اور فروغ کیلئے حکومت اور ضلع انتظامیہ کولگام کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ وزیر موصوف نے 273 سے زیادہ امرت سرووروں کو ترقی دینے اور ان کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی ۔ بعد ازاں انہوں نے مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی اور مستحقین میں فارم مشینری بھی تقسیم کی ۔ وزیر نے یہاں منی سیکرٹریٹ کولگام میں منعقدہ ایک تقسیم تقریب میں ممکن اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو گاڑیوں کی چابیاں اور منظوری کے خطوط بھی حوالے کئے ۔ انہوں نے منی سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا جو مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے تھے ۔ قبل ازیں وزیر نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کی موجودگی میں کولگام میں 100 بستروں والے گجر اور بکروال ہوسٹل کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ وزیر موصوف نے یہاں ریسٹ ہاوس چولگام میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران ، ایم سی کونسلرز اور دیگر پی آر آئی ممبران کے ساتھ میٹنگ اور بات چیت کی اور ان کے مطالبات سُنے ۔ انہوں نے پھلوں کے تاجروں ، نوجوانوں ، ایس ٹی اور دیگر وفود سے بھی بات چیت کی اور ان کے مطالبات سُنے ۔