گاندربل//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور وزارتِ دفاع کے ایڈیشنل فائنانشل ایڈوائزر امیتابھ رنجن سنہا نے آج یہاں منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر، ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر، اے ڈی ڈی سی گاندربل، اے ڈی سی گاندربل، اے سی آر گاندربل، سی پی او گاندربل، ایس ڈی ایم کنگن اور تمام ضلعی افسران موجود تھے۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے وضع کردہ منصوبہ بندی اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے احسن اِنعقاد کے انتظامات کے بارے میں چیئر کو جانکاری دی ۔ انہوں نے چیئر کو بتایا کہ یاترا 20 ؍نومبر 2023 ء کو شروع ہوگی اور 20 دن تک جاری رہے گی۔یاترا کی توجہ لوگوں تک پہنچنے، بیداری پیدا کرنے اور فلاحی پروگراموں جیسے رسوئی گیس سلنڈروں تک رسائی، بجلی کنکشن، صفائی ستھرائی کی سہولیات، بنیادی مالی خدمات، غذائی تحفظ، صحت مند غذائیت، قابل اعتماد ہیلتھ کیئر ، پینے کے صاف پانی وغیرہ کے فوائد پیش کرنے پر مرکوز ہوگی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مہم کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے بتایا کہ ضلعی سطح پر آئی ٹی پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو واقعات کی نگرانی اور معلومات کی ترسیل کے لئے مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔اُنہوںنے یاترا کے پیش نظر دور دراز کے علاقوں کو نشانہ بنانے اور تمام اہل استفادہ کنندگان تک فلاحی سکیموں کی توسیع کی اہمیت پر زور دیا اور جامع ترقی کے عزم کو واضح کی۔امیتابھ رنجن سنہا نے اَفسروں کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیٹا جمع کرنے، محتاط منصوبہ بندی، اختراعات اورمشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔جوائنٹ سیکرٹری نے شمولیت پر گہری نظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کی قابل قیادت کی ستائش کی اور یاترا کو اس کے مقاصد کی طرف لے جانے میں اہم کردار کو تسلیم کیا۔










