Union Joint Secretary visits Bandipora_ reviews progress of Jal Shakti Abhiyaan, other related activities

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

جل شکتی ابھیان اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور وزارتِ دفاع کے ایڈیشنل مالیاتی مشیر امیتابھ رنجن سنہا جو ضلع بانڈی پورہ کے مرکزی نوڈل آفیسر ہیں، نے بانڈی پورہ ضلع کا دورہ کرکے جل شکتی ابھیان اور ضلع میں مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کی پیفت کا جائزہ لیا اور مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک، جے ڈی پلاننگ اِمتیاز احمد اور پی ایچ اِی، فارسٹ، آر ڈی ڈی کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کو جانکاری دی کہ بانڈی پورہ میں کل 47,358 دیہی گھرانوں میں سے 37,890 ہاؤس ہولڈز کو نل کنکشن فراہم کئے گئے ہیں اور باقی کو بھی مستقبل قریب میں جل جیون مشن کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ڈاکٹر اویس نے کہا کہ جل جیون مشن 222 کے تحت کاموں کی منظوری دی گئی ہیجن میں سے 212 کاموں پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ اَب تک 32 کام مکمل ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ باقی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے اور ان میں سے بیشتر تکمیل کے قریب ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت ضلع میں ایک جل شکتی کیندربھی قائم ہے اور ضلع میں مزید جل شکتی کیندر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ بانڈی پورہ میں جل شکتی محکمہ نے تمام پائپڈ واٹر سپلائی سکیموں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی ابھیان کے تحت مختلف محکموں سے ضلع میں کی گئی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد جل شکتی ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے جو مؤثر اور مربوط طریقے سے پانی کی دیرپایت کو یقینی بنانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جل شکتی ابھیان کو کامیابی سے عملانے کے لئے بہت ساری کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔امیتابھ رنجن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس سکیم کو زمینی سطح پرعملانے کے لئے بہت محنت کر رہی ہے۔اُنہوں نے امرت سرور کے کاموں کے 82 فیصد ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی کے تحت کی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ وولر جھیل کے 4.35 مربع کلو میٹر کے انتہائی گندگی والے علاقوں کو کامیابی سے بحال کیا گیا ہے جس سے ماحولیاتی نظام اور ماہی گیری کی سرگرمیوں کو بحالی ہوئی ہے جو کناروں پر رہنے والے مقامی لوگوں کے روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔دریں اثنا، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے ضلع میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے چیئر کو بتایا کہ ضلع بھر میںیہ مہم بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔اِس سے قبل امیتابھ رنجن سنہا نے مختلف جاری اور مکمل شدہ کاموں کا معائینہ کرنے کے لئے بانڈی پورہ ضلع کا ایک تفصیلی فیلڈ دورہ کیا۔ فیلڈ دورے کے دوران ،اُنہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا جن میںشیوات میں جل جیون مشن کے کام اور ولر وِنٹیج پارک بانڈی پورہ میں وولر کنزرویشن ورکس شامل ہیں۔