الطاف کینسر اور دیگر مہلک امراض میں مبتلاء تھا۔ خاندانی ذرائع
سرینگر//حریت کانفرنس(گ) کے سابق چیرمین اور مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ منگل کے روز نئی دلی کے ایمز ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کئی امراض میں مبتلاء تھا اور حال ہی میں انہیں جیل سے نازک حالت میں ایمز منتقل کیا گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق علیحدگی پسند رہنما الطاف احمد شاہ جو لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے داماد تھے کا منگل کی صبح آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں انتقال ہوگیا۔ انہیں دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر کچھ دن پہلے تہاڑ جیل سے اسپتال منتقل کیاگیا ۔کیونکہ وہ کینسر کے مریض تھے۔وہ 66سال کے تھے ان کی حالت پچھلے کئی دنوں میں بہت بگڑ گئی تھی۔الطاف احمد شاہ المعروف الطاف فنتوش کو این آئی اے نے جنگجوئوں کو رقومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا ۔ کچھ دن پہلے الطاف احمد شاہ نے عدالت کو کہا کہ انہیں رام منوہر لوہیا اسپتال کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ لیکن یہ بھی کہ انہیں وہاں پر طبی سہولیات پوری طریقے سے مہیا نہیں ہورہی ہے۔ لیکن انہیں ایمس یا اپولو میں منتقل کیاجائے ۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بیٹی روا شاہ نے کہا کہ والد کے انتقال کی خبرکل رات دیر سے دی گئی۔ یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ حریت کانفرنس (گ) کے فرزند نسبتی اس سے قبل بھی کئی سالوں تک جیل میں رہے تھے ۔










