محترمہ عرفانہ زرگر نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سرینگر//خواتین کے حقوق کی کارکن محترمہ عرفانہ زرگر ، جو کشمیر کی پیڈ وومن کے نام سے مشہور ہیں ، نے لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو وادی میں خواتین کی خود مختاری کیلئے اپنی جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔