ایس بی آئی نے اپنی تمام شاخوں کے ذریعے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ترقی دینے میں یکساں اہمیت دی
سرینگر // وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2025 میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی 500 نئی شاخیں قائم کرنے کا اعلان کیا۔سی این آئی کے مطابق ممبئی کی مرکزی شاخ کی عمارت کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے جن دھن یوجنا، پی ایم تحفظ یوجنا، جیون بیمہ یوجنا، اور اٹل پنشن یوجنا میں ایس بی آئی کے کردار کی ستائش کی، اور مختلف ترجیحی سیکٹر قرض دینے کی سرگرمیوں میں اس کے تعاون کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس کی ڈیجیٹل جدت کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ بینک نے اپنی تمام شاخوں کے ذریعے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ترقی دینے میں یکساں اہمیت دی ہے۔ایس بی آئی نے جو ڈیجیٹل ایپ لائی ہے اس کے آٹھ کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں، اور اس کے انٹرنیٹ بینکنگ صارفین، خاص طور پر ریٹیل میں اب 13.2 کروڑ ہیں، کچھ ممالک، کچھ ممالک کی آبادی اتنی بھی نہیں ہے، لیکن آپ بہت سے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے سرکاری بینکنگ پی ایس یو کی نمایاں ترقی اور بینکنگ ایکو سسٹم میں اس کے اہم تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی سال 2025 میں 500 نئی برانچیں کھولنے جا رہے ہیں جس کے بعد ایس بی آئی کی کل برانچیں 23000 ہوجائیں گی۔










