جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 26؍نومبر ممبئی دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اُنہوں نے دہشت گردانہ حملے کے شہدأ کویاد کرتے ہوئے کہا،’’ 2008 ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اَپنی جانیں گنوانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم ہمیشہ سوگوارکنبوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔میں اَپنے سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔‘‘










