لیفٹیننٹ گورنر نے مندر میں حاضری دِی ،اَمن ،خوشحالی اور سب کی بھلائی کیلئے دُعا کی
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سرو شکتی چندی ماتا مندر دھمی نگروٹہ کے یومِ تاسیس تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مندر میں حاضری دی اور اَمن ، خوشحالی اورسب کی بھلائی کے لئے دُعا کی۔مذہبی تقریبات کا آغاز اَکھنڈ جیوت جلانے اور روایتی وید پاٹھ سے ہوا۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران یاتری ہالوںکے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جو مندر کمیٹی کی طرف سے شری اَمرناتھ جی اور شری ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اُنہوںنے اِنتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون اور مدد کا یقین دِلایا۔ اِس موقعہ پرصدر سروشکتی چندی ماتا مندر سنجے گندوترا اور مندر کمیٹی کے اراکین بشمول ڈاکٹر ڈِی ایس جموال، وِکاس سنگھ جموال، پروین سنگھ، بلوان سنگھ بھی موجود تھے۔یوم تاسیس کی تقریب میں رُکن قانون ساز اسمبلی نگروٹہ دیویانی رانا، سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب میئر جموں میونسپل کارپوریشن پورنیما شرما، سینئر اَفسران اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔










