لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں 70ویں کوآپریٹیو ہفتہ کی تقریبات کا اِفتتاح کیا

ایل جی نے جموںوکشمیر یوٹی میں کوآپریٹیو پرمبنی تحریک کو فروغ دینے میں وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا سپوٹ اور رہنمائی کیلئے شکر یہ اَدا کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کشمیر میں 70 ویں آل اِنڈیا کوآپریٹیو ہفتہ کی تقریبات کا اِفتتاح کیا اور کوآپریٹیوسیکٹر میں مختلف نئے اَقدامات کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا جموں و کشمیر یوٹی میں تعاون پر مبنی تحریک کو فروغ دینے میں ان کا سپوٹ اور رہنمائی کے لئے شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہاکہ ’’ سہکار سے سمریدھی ‘‘ کی کلرئین کال نے کوآپریٹیو کی اقدار اور اصولوں کو زندہ کیا ہے اور لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نئے اقدامات کو لوگوں کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ 537 پرائمری ایگری کلچر کریڈٹ سوسائٹیوں کو کامن سروس سینٹروںکے طور پر، 169 پرائمری ایگری کلچر کریڈٹ سوسائٹیوں کو پی ایم کسان سمردھی کیندروں کے طور پر اور 25 پرائمری ایگری کلچر کریڈٹ سوسائٹیوں کو جن اوشدھی کیندروں کے طور پر آن بورڈ کرنے سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک نیا کاروباری ماڈل تیار ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اوڑی میں سرحد ٹورازم کوآپریٹیو لمیٹڈ کے آغاز کا مقصد سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اوڑی۔بونیار ٹورازم سرکٹ اور ہوم سٹے تیار کرنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا اَقدام جموں و کشمیر میں کوآپریٹیو موومنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اونتی بہن پروگرام خواتین کو بااِختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا اور اُنہیںکوآپریٹیو کے ذریعہ مختلف مصنوعات کی فروخت اور ترقی کے لئے تربیت فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کوآپریٹیو موومنٹ میں صنفی مساوات سے نمٹنے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں میں بھی تیزی آئے گی۔اُنہوں نے اِفتتاحی تقریب میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں کوآپریٹیو کے لئے مزید مواقع تلاش کرنے اور دیہی علاقوں میں رہنے والی آبادی کو اس کے فوائد پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ کوآپریٹیو دیہی ترقی کی قیادت کرتے ہوئے، اہم بنیادی ڈھانچے جیسے گوداموں، کولڈ سٹوریج کی سہولیات اور ادارہ جاتی مالیات اور قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کریں گے تاکہ وِکست بھارت @ 2047 کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنرکے ذریعے آج جن دیگر پروجیکٹوں کا آغاز اور اِفتتاح کیا گیاہے ان میں 537 پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن ، کوآپریٹیو بینکوں اور سوسائٹیوں کے لئے ڈیش بورڈ، 7 کوآپریٹیو سپر بازاروں کے لئے ویب سائٹ، اُنتّی ملٹی سٹیٹ کوآپریٹیو کے تحت واگورہ میں ایپل پلپنگ یونٹ پلانٹ، اور گلوبل مِلک اور فوڈ پروسسنگ یونٹ بڑی براہمنا،متعدد کوآپریٹیوسکولوں کے لئے سمارٹ کلاس رومز اور سائنس لیبارٹریاں شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیپکس 2023-24ء کے تحت 13.45 کروڑ روپے مالیت کے 60 کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورکیپکس-23 2022 ء کے تحت 4.54 کروڑ روپے کے 21 مکمل شدہ پروجیکٹوں کو بھی لوگوں کے نام وقف کیا۔اُنہوں نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ممبران کو بھی مُبارک باد دی اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کا کمپنڈیم بھی جاری کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سی جی ایم نبارڈ بھلا مودی سریدھر،سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ محترمہ یشامدگل ، سینئر اَفسران ، سرکردہ شہری اور کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اراکین موجود تھے۔