Lt Governor Shri Manoj Sinha during the unveiling ceremony of statue of Chhatrapati Shivaji at Kupwara.

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اوروزیرا علیٰ مہاراشٹر نے کپواڑہ میں چھتر پتی شیواجی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

چھترپتی شیواجی مہاراج ہر ہندوستانی کیلئے ایک تحریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر

کپواڑہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شندے اور وزیر ثقافتی اَمور مہاراشٹر سدھیر منگن تیوار کے ساتھ آج کپواڑہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب ’امہی پونیکر‘اور ہندوستانی فوج کی 41 راشٹریہ رائفلز کو تاریخی اَقدام کے لئے مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ عظیم شیواجی کا مجسمہ لوگوں اور فوج کے بہادروں کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر عظیم واریر اور سوراجیہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیواجی ایک پیدائشی لیڈر تھے جنہوں نے دشمن کے خلاف اَپنی شاندار فتح سے ہندوستان کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔اُنہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج بھی اعلیٰ اخلاقیات، صحیح طرزِ عمل اور تمام مذاہب اور فرقوں کے احترام کے سر چشمہ تھے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ان کے نظریات پر عمل کرنا، معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوںکی بے لوث خدمت کرنی چاہیئے اور قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنا چاہیئےلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ شیواجی نے اپنی فوجی ذہانت اور اخلاقی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاکھوں ہندوستانیوں کو متحرک کیا اور مراٹھا سلطنت کے لئے خودمختاری حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی اَبدی اقدار آج بھی متعلقہ ہیں اور ہمیں سماجی مساوات اور پُراَمن بقائے باہمی کے راستے پر رہنمائی کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہر برس 7؍ نومبر کو کپواڑہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا تہوار منایا جا تاہے۔وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شندے نے کہاکہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہر ہندوستانی کے لئے ایک تحریک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں قربانی اور بہادری کی عظیم روایت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ واقعی قابل ستائش ہے کہ یہ مجسمہ چھترپتی شیواجی کی تاج پوشی کی 350 ویں سالگرہ کے موقعہ پر کپواڑہ میں لگایا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پروزیر ثقافتی اَمور مہاراشٹر سدھیر منگن تیوارنے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ شیواجی کے مجسمے کی نقاب کشائی ان کی زندگی کا سب سے قابل فخر موقعہ ہے۔جی او سی وجر ڈویژن میجر جنرل گریش کالیا نے معززین کو کپوارہ کی خواتین کے ہاتھ سے تیار کردہ قومی پرچم پیش کیا۔ اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے بھارتی فوج کے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کپواڑہ میں ہیڈ کوارٹر 28اِنفنٹری ڈویژن وجروار میموریل پر گُل دائرے چڑھائے۔اِس تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر کویندر گپتا،جی او سی وجر ڈویژن میجر جنرل گریش کالیا، ڈی آئی جی این کے آر ینج ویوک گپتا، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان، بانی امہی پونیکر ابھے راج شرولے اور فوج، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔