لیفٹنٹ گورنر نے جموں ڈویژن میں ترقی اور سیکورٹی کے حالات کا جائیزہ لیا

لیفٹنٹ گورنر نے جموں ڈویژن میں ترقی اور سیکورٹی کے حالات کا جائیزہ لیا

جموں//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سینئر افسران ،ڈپٹی کمشنروں ، ایس ایس پیز کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور جموں ڈویژن میں ترقی اور سیکورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں منشیات کے سمگلروں ، منشیات کے ہاٹ سپاٹس اور سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے بنیادی ڈھانچے کے کلیدی پروجیکٹوں کی حالت اور صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات ، سرکاری اسکیموں کی سنترپتی ، ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ اور سیاحت کے فروغ کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تمام سرحدی دیہاتوں میں سکیموں کو یقینی بنائیں اور تمام پنچائتوں کے نوجوانوں کو خود روزگار اور کاروباری مواقع سے جوڑیں۔ لیفٹنٹ گورنر نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ بلاک دیوس ، تھانہ دیوس اور دیگر جن ابھیان پروگراموں کے نتائج کی باقاعدہ رپورٹ تیار کریں ۔ میٹنگ میں لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، ڈی جی پی ، دیگر سینئر افسران ، انتظامی سیکرٹریز ، ڈی آئی جیز ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز موجود تھے ۔