لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقے میں ہفتہ کی شام تین منزلہ عمارت کے ملبے سے تین لاشیں ملنے کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے ۔ حادثہ میں زخمی 30افراد کو علاج کیلئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ڈویژنل کمشنر روشن جیکب کے مطابق ملبے میں پھنے افراد کو نکالنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ راحت رسانی کا کام پورا ہونے کے بعد ماہرین کی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی جائے گی۔پولیس کمشنر امیتورما نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ نگر میں حادثے میں اب تک 8 افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش فی الحال جاری ہے لیکن اب ملبے میں کسی کے دبے ہونے کے امکانات نا کے برابر ہیں۔ورما نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی دیکھ بھالمیں جاری ہے اور پولیس و ضلع انتظامیہ کے افسران اسپتال میں موجود ہیں اور پل پل کی جانکاری حکومت کو فراہم کرارہے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین میں راج کشور(27)، رود یادو(24) جگروپ سنگھ(35)، جسمیت سنگھ ساہنی(41)، دھیرج(48)، پنکج تیواری(40)، ارون سونکر(28) اور راجیش کمار شامل ہیں۔










