رہائشی مکان میں موجود دو کمسن بھائی زندہ جل کر لقمہ اجل
سرینگر///لولاب کپوارہ میں اُس وقت قیامت صغرابپا ہوئی جب آگ کی ایک واردات میں کمسن بہن بھائی زندہ جھلس کر زخمی ہوئے ۔ اس واقعے سے علاقے میںکہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچی ۔ اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تھی لیکن لکڑی سے بنے گھر نے آگ فورا پکڑ لی اور پورا مکان راکھ ہوگیا اور بچوں کو باہر نکالنے کا موقع کسی کو نہیں ملا ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ لولاب میں ہفتہ کی دیر شام ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے بعد دو بہن بھائی زندہ جل گئے۔ذرائع کے مطابق کڑپٹی لولاب میں محمد اکبر خان ولد عبدالعزیز خان کے رہائشی مکان میں رات قریب 11:15پر آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پرپورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ کے شعلے بھڑک اُٹھنے اور مکینوں کی جانب سے چیخ و پکار کے بعد اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئے جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ بھی جائے موقعے پر پہنچا لیکن تب تک کافی دھیر ہوچکی تھی اور اس واردات میں دو بھائی لقمہ اجل بن گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں آگ بھڑکنے کے دوران گھر میں ہی موجود تھے لیکن ان کو وہاں سے نکالنے کا کوئی موقع فراہم نہیں ہوا ۔ مہوکین کی شناخت امیر احمد خان جس کی عمر 6سال بتائی جاتی ہے اور سبزار احمد خان عمر 3برس کے بطور ہوئی ہے ۔ اس واقعے سے علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا اور لوگوں نے دونوں بھائیوں کو پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا ۔










