لفٹینٹ گورنر نے 42 ویں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر 2023میں جموں و کشمیر یونین ٹیرٹری ڈے کی تقریب میں شرکت کی

آئی آئی ٹی ایف میں جے اینڈ کے پویلین کو ملکی اور بین الاقوامی خریداروں سے غیر معمولی ردِ عمل مل رہا ہے ۔ ایل جی سنہا

نئی دہلی//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 42 ویں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر 2023 میں جموں کشمیر یونین ٹیر ٹیری ڈے کی تقریب میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے نمائش کنندگان ، خریداروں ، فروخت کنندگان ، تقسیم کاروں ، صارفین ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، کاروباریوں اور کاریگروں کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرنے کیلئے انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن کی مارکیٹنگ کی بہترین کوشش کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر ( آئی آئی ٹی ایف ) کا تھیم ہے ’ واسودھائیو کٹمبکم ۔یونائیٹڈ بائی ٹریڈ ‘ جدید ترین ٹیکنالوجیز ، اختراعات اور تخلیقی مصنوعات کی لامحدود اقسام کی نمائش کیلئے ایک مثالی پلیٹ فارم پیش کر رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ آئی آئی ٹی ایف میں جے اینڈ کے پویلین کو ملکی اور بین الاقوامی خریداروں سے غیر معمولی ردِ عمل مل رہا ہے یہ جے اینڈ کے یو ٹی کی زبردست مارکیٹ کی صلاحیت کو فروغ دینے اور تجارتی تعلقات کی تعمیر اور مضبوطی کا سب سے موثر ذریعہ بن گیا ہے ‘‘۔ پچھلے کچھ برسوں میں جموں و کشمیر کے سفر کو شئیر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی تبدیلی کے تیز رفتار عمل سے گذر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متنوع شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلی نے ہمارے تاجروں کو نئے اہداف حاصل کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں میں داخل ہونے کیلئے نئے ونگ فراہم کئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ بدلتا جموں و کشمیر صرف ایک نعرہ نہیں ہے ۔ یہ ہمارے کاروباریوں ، کاروباری برادری ، کاریگروں کی نئی امنگوں ، نئی امیدوں اور قدیم ثقافت کے احیاء کی علامت ہے ۔ میں کاروباری رہنماؤں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو جے اینڈ کے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتا ہوں ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہینڈ لوم ، دستکاری اور زرعی شعبے کو عالمی منڈی تک رسائی فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی ہینڈ لوم ، دستکاری کی پالیسی اور دیگر مداخلتوں نے ہمارے کاریگروں اور ہنر مند افرادی قوت کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے خواتین کاروباریوں اور کاریگروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مقامی معیثت میں حصہ ڈالنے کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے کلیدی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ لفٹینٹ گورنر نے انڈیا کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں جموں و کشمیر پویلین کا دورہ کیا اور جموں کشمیر کے نمائش کنندگان ، کاروباری افراد اور کاریگروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی میلے میں جموں و کشمیر کی مصنوعات کی نمائش میں لگائے گئے اسٹال سب کیلئے لازمی ہیں ۔ جموں و کشمیر اس سال فوکس ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا حصہ ہے اور یونین ٹیر ٹیری کے 122 سے زیادہ نمائش کنندگان منفرد دستکاری ، ہینڈ لوم اور زرعی پر مبنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ زائرین اور خریدار ہمارے دستکاروں ، بنکروں اور زرعی مصنوعات کے وسیع کینوس کی تخلیقی صلاحیتوں کا تجربہ کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ایک شاندار ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او جموں و کشمیر حکومت اور انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن کے افسران ، کاروباری و تجارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی ۔