جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جمعہ کو لوک بھون میں منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہی پر مبنی مختصر فلم ’’ ایک غلط قدم ‘‘ کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی ۔ اس مختصر فلم میں ماہرہ ٹنڈن کو دکھایا گیا ہے جو نشہ مکت جے اینڈ کے ابھیان کی یوتھ ایمبسڈر ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مصنف اور ڈائریکٹر محترمہ دیویا ٹنڈن ، فلم کے پرڈیوسر مسٹر سُمت ٹنڈن اور ٹیم کے دیگر ارکان پوسٹر کی نقاب کشائی کی تقریب میں موجود تھے ۔










