قومی کمیشن برائے خواتین ’ راشٹریہ مہیلا آیوگ آپ کے دوار‘ پروگرام کے تحت سری نگر میں مہیلا جن سنوائی کا اِنعقاد کرے گا

کمیشن 19؍ مئی 2026 کو بینکٹ ہال میں سری نگر کی خواتین کیلئے بات چیت کا پروگرام منعقد کرے گا

سری نگر// قومی کمیشن برائے خواتین 19مئی 2026 ء کو بینکٹ ہال ایم اے روڈ سری نگر میں’راشٹریہ مہیلا آیوگ آپ کے دوار‘ پروگرام کے تحت مہیلا جن سنوائی سیشن منعقد کرے گا جس کا مقصد خواتین کی شکایات سننا اور ان کے فوری اَزالے کو یقینی بنانا ہے۔اِس اَقدام کا اِنعقاد ملک گیر مہیلا جن سنوائی پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ ضلع سری نگر کی خواتین کو اَپنے مسائل پیش کرنے اور حقوق، فلاح و بہبود اور تحفظ سے متعلق مسائل کے حل کے لئے براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔اِس پروگرام کا مقصد خواتین اور کمیشن کے درمیان روبرو رابطہ قائم کرنا اور شکایات کے بروقت اور مؤثر اَزالے کو یقینی بنانا ہے۔ اِس کے علاوہ خواتین میں ان کے قانونی حقوق اور شکایات کے اَزالے کے لئے دستیاب اِدارہ جاتی مدد کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے۔کمیشن’راشٹریہ مہیلا آیوگ آپ کے دوار‘اقدام کے ذریعے نچلی سطح پر خواتین تک رسائی حاصل کر رہا ہے تاکہ ان کی آواز سنی جا سکے اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے ان کے مسائل حل کئے جا سکیں۔ضلع سری نگر کی خواتین 19 ؍مئی 2026 ء کو صبح ساڑھے 9بجے بینکٹ ہال کانفرنس کمپلیکس میں منعقدہ اس سیشن میں شرکت کر کے چیئرپرسن خواتین کمیشن کے ساتھ روبرو بات چیت کر سکتی ہیں۔