manooj sinha

عوام کی آواز:لوگوں کی شمولیت ان کی اُمنگوں کو پورا کرنے کا باعث بنتی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نےماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ کے 19 ویں قسط میں جموں وکشمیر کے لوگوں سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ اِجتماعی جذبے کے ساتھ لوگوں کی شمولیت ان کی اُمنگوں کو پورا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ روشن مستقبل اور صاف ستھرے رہائش کے لئے لوگوں کو تجاوزارت ہٹانے ویٹ لینڈس کی بحالی کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک مربوط ایکشن پلان تیار کیا ہے اور اِس اَنمول قدرتی ورثے کو بچانے کے لئے تقریباً 47 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔منوج سِنہا نے کہا کہ 30 برس کے بعد خوشحال سر کے روایتی نیویگیشن روٹ کو کلیئر کیاگیا ہے اور شکارا کی گلی کدل اور زڈی بل تک آمدورفت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کی سیاحتی شعبے میں ریکارڈ کی جانے والی بے مثال پیش رفت کو نوٹ کرتے ہوئے آنے والے برسوں میں سیاحوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر ماحولیات کے تحفظ کے لئے تمام شہریوں کے اِجتماعی کردار کی ضرورت پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بہت محنتی کاروباریوں کی کامیابی کی داستانوں پر روشنی ڈالی اور جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں سے موصول ہونے والی متعدد تجاویز اور خیالات کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو عوام کی جانب سے موصول ہونے والی انمول تجاویز کی بنیاد پر جائزہ لینے اور قابل عمل اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے بڈگام کی جمشیدہ بانو کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی خواتین کو سوزنی کرافٹ میں تربیت فراہم کرکے بااِختیار بنار ہی ہے اور ان کی مالی طور پر خود مختار ہونے کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ اور ویلیو چین سے متعلق معاش کی ترقی کے اِختیارات میں مدد کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ خواتین کو تعلیمی ، سماجی اور اِقتصادی طورپر بااِختیار بنانے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے ۔ خواتین کاروباریوں کی مصنوعات کو اِدارہ جاتی مدد فراہم کرنے کے لئے کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور سیلف ہیلپ گروپوں سے تربیت ، سکل ڈیولپمنٹ اور مارکیٹنگ کے لئے بھی کوشش کی جار ہی ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیلف ہیلپ گروپوں اور خواتین کاروباریوں سے زیادہ سے زیادہ خریداری کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اِنجینئر انیس شرین کے کام کو سراہااور مشاہدہ کیا کہ وہ اَپنی سرکاری ڈیوٹی پوری لگن کے ساتھ نبھاتے ہوئے پشوئوں کی دیکھ ریکھ اور نوجوانوں سے متعلق مختلف مسائل کو مقصد ، حساسیت اور درد مندی کے ساتھ حل کر کے معاشرے کو بحال کر رہی ہیں۔ منوج سِنہا نے راجوری ضلع اِنتظامیہ کی ’’ ووکل فار لوکل ‘‘ مہم کے تحت مقامی کاریگروں کو بازار سے رابطہ فراہم کرنے کی اِس کی کوششوں کی ستائش کی جس میں تقریباً ایک صدی پرانا چکری ووڈ کرافٹ اِی۔ کامرس پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کے اقدامات مقامی دستکاریوں اور کاریگروں کو بااِختیار بنائیںگے۔ اُنہوں نے کہا کہ اودھمپور کے ہری کرشن اور مینڈھر کے صادق علی سچی ہمت اور نئے دور کی کھیتی کی روشن مثالیں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں تنوع پر مبنی ان کی کامیابی کی داستانیں ملحقہ علاقوں کی کاشت کار برادریوں میں گونج رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت اور دیہی ترقی کے لئے مختص فنڈس اور کسانوں کی مالی مدد کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ اِضافہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دیہی اور شہری آبادی کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے پالیسیاں اور پروگرام بنائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے جموں صوبہ میں نئے سیاحتی اور غیر دریافت مقامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روشن خیال شہریوں کی ضرورت ہے کہ وہ اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر دیرپا سیاحت کو فروغ دینے میں مد کریں تاکہ ان علاقوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔منوج سِنہا نے ٹریول اِنڈسٹری میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے اثرات اور سیاحت اور مہمان نوازی کے میدان میں بلاک چین کی بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی ضرورت پر جموں سے تعلق رکھنے والی ردھیکا مہاجن کی تجویز کو شیئر کیا ۔ اُنہوں نے محکمہ سیاحت اور آئی ٹی کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں اس کے اِستعمال کا اَندازہ لگانے پر کام کریں۔ڈوڈہ کے عامر حسین کے جواب میں جنہوں نے جموںوکشمیر میں ’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘ کے مثبت اثرات کو چھولیا اور سکیم کی ضلع میں کوریج کو وسیع کرنے کا مشورہ دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ محکمہ سماجی بہبود کی سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اور تمام خدمات کو ڈیجیٹل طور پر فراہم کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَب تک ایک لاکھ سے زیادہ مستفید اَفراد کو براہ راست ان کے کھاتوں میں 150 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی صائمہ مشتاق کی طرف سے ’’ کشمیری دستکاری ‘‘ جیسے شال ، قالین بُننا ، کاغذی مشین کا کام ، زنجیر کی سلائی ، لکڑی پر نقش و نگار اور پتھر کی نقاشی وغیرہ کے فن اور روایت کو فروغ دینے کے لئے مزید نمائشیں منعقد کرنے کے مشورے کو سراہا۔ملک اور بیرون ملک منعقد ہونے والی نمائشوں میں اِدارہ جاتی تعاون اور مقامی دستکاروں اور کاریگروں کی شرکت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دو برس قبل شروع کی گئی ’’ کار خانہ دار‘‘ سکیم کے تحت 26 فیکٹری یونٹ پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں تاکہ چھوٹے بچے اور لڑکیاں اِس شعبے میں شامل ہوسکیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کھادی اینڈ ولیج کی صنعتوں کی مدد سے دستکاری کلسٹر بھی قائم کئے جارہے ہیں جو ڈیزائن ، مارکیٹنگ اور مہارتوں کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے آسانی سے کام کر رہے ہیں۔کپواڑہ کے خان عاطف عبداللہ کے مشورے کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے لکھا کہ پانی کے تحفظ کے بہترین طریقوں کو رضاکاروں ، پی آر آئی اور دیگر سرکاری اِداروں کی مدد سے اَچھی طرح سے فروغ دیا جانا چاہیے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جل شکتی اور تمام ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پانی کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ آئی اِی سی کی خصوصی مہم تاکہ پانی کی کٹائی کے گڑھے ، چھتوں پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے ، ڈیسلٹنگ ، دوبارہ اِستعمال جیسے طریقوں کو بڑے پیمانے پر اَپنایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں ، متعلقہ محکموں ، عام شہریوں اور پنچایتی راج اِداروں کی جموںوکشمیر یوٹی میں ریکارڈ وقت میں اَمرت سرووروں کی تعمیر اور بحالی کے لئے بھی ستائش کی۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے فیصل اعجاز نے بلاک دیوس ، جن ابھیان اور دیگر ذرائع ابلاغ سے کے ذریعے تعلیم میں ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاجنہوں لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دِلایا کہ متعلقہ محکموں کو اِس بارے میں ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںسے تعلق رکھنے والے پرتیبھا شرما کی جانب سے تعلیمی اِداروں میں قومی یا بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے ایک اِدارہ جاتی طریقۂ کار کے قیام کے لئے قیمتی تجویز پر جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں کے لئے 25 نامور کھلاڑی پر ایک پینل کے قیام کے فیصلے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکول اور اعلیٰ تعلیم مل کر بچوں کے ساتھ بات چیت کا ایک کیلنڈرتیار کریں گے جو آنے والی پودکو بہتر کارکردگی دِکھانے کی ترغیب دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیوالی کی پیشگی مبارک باد بھی پیش کی اور زور دیا کہ وہ باہمی محبت اور بھائی چارے کی شمع روشن کریں جس سے جموںوکشمیر یوٹی میں اِتحاد کی نئی صبح قائم ہوگی۔