کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے جو ضلع الیکشن آفیسر بھی ہیں، نے آج متعلقہ اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع کے پولنگ سٹیشنوں میں ایشورڈ مینمم فیسلٹیز (اے ایم ایف) کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پرپرضلع ترقیاتی کمشنرنے اِن پولنگ سٹیشنوں کا تفصیلی جائزہ لیا جہاں پینے کے پانی، بیت الخلأ، بجلی کنکشن، ریمپ اور اِنٹرنیٹ جیسی کم سے کم سہولیات معمول کے مطابق موجود نہیں ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروںپر زور دیا کہ وہ جنگی بنیادوں پر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ قانونی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے پی ایچ ای، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی اور آر ڈی ڈی کو 10 دنوں کے اندر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے آر اینڈ بی اور آر ڈی ڈی کے اَفسروں سے کہا کہ وہ پولنگ سٹیشنوں کا مشترکہ دورہ کریں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہاں نصب سہولیات درست ہیں یا نہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضلع میں 47 پولنگ سٹیشنوں پر ریمپ کی تعمیر کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں اور یہ سر ٹیفکیٹ بھی پیش کریں کہ پہلے سے موجود ریمپ گریڈینٹ کے اصولوں کے مطابق ہیں۔ایگزن آر اینڈ بی کرناہ، ہندواڑہ اور کپواڑہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنوں میں بیت الخلأ کی تعمیر کے لئے رسمی کارروائی جنگی بنیادوں پر مکمل کریںاور 31؍ دسمبر 2023 ء سے پہلے تمام پولنگ سٹیشنوں میں بیت الخلأ کی سہولیت کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ، اے سی ڈی، ایس ای (آر اینڈ بی) سرکل کپواڑہ، ڈی آئی او، ڈپٹی سی ای او، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی اورپی ایچ ای کے ایگزیکٹیو انجینئروں اور متعلقین نے شرکت کی۔










