ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے سرمائی تیاریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈائیفوڈے ساگر دتاترے نے آج تمام متعلقہ اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں موسم سرما سے قبل سرمائی تیاریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بجلی کے حوالے سے ایگزیکٹیو ا،نجینئر پی ڈی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفارمروں کا مناسب بفر سٹاک رکھیں ۔اُنہوںنے ایگزیکٹیو اِنجینئر کو 48 گھنٹے میں خراب ٹرانسفارمروں کو بحال کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی ، ایم اِی ڈی کے ایگزیکٹیو اِنجینئر وں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ برفباری کی صورت میں سڑکوں کی برف صاف کرنے کے لئے اَپنے آدمی اور مشینری کو دستیاب رکھیں۔اِس موقعہ پر او سی بیکن کو برف سے جڑی سرحدی سڑکوں بشمول کرناہ ، کیران ، مژھل کو کلیئر کرنے ہدایت دی گئی۔ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ اِی کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع کے پانی کے دبائو والے علاقوں میں ٹینکروں سے پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر افیئرس کے حوالے سے جانکاری دی گئی کہ ضلع کے گوداموں میں چاول ، آٹا ، رسوئی گیس اور تیل خاکی سمیت ضروری اشیاء کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاکہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے بالخصو ص دُور دراز کے علاقوں میں۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے اے ڈی فوڈ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پیٹرول پمپ ڈیلروں کے ذریعے 15فیصد سٹریٹجک ریزرواآئیل کو برقرار رکھا جائے تاکہ ضلع میں ایمرجنسی حالات میں ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔لکڑی کے ڈیپو کی دستیاب کے حوالے سے تحصیل داروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ڈیپوکی اِضافی فہرست فراہم کریں جنہیں لکڑی کی فراہمی کے لئے بنانے کی ضرورت ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دیگر اِنتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جن میں اَدویات ، لکڑی اور ہیلی کاپٹر کی سہولیتوں کی دستیابی شامل ہے اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ زمین پر فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو بروقت ضرورت مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے تمام ضلعی و سیکٹورل اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے دفتر سے اِجازت کے بغیر اَپنا سٹیشن نہ چھوڑیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد میر ، او سی بیکن کے علاوہ پولیس ، آرمی اور ضلعی اَفسرانے شرکت کی۔