ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے کولگام میں ’ بلاک دیوس ‘ کی صدارت کی

ڈی ایچ پورہ اور دیوسر میں بھی عوامی رسائی پروگرام کا اِنعقاد

کولگام//عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی مسائل کا جائزہ لینے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے آج ضلع کولگام میں ہفتہ وار ’بلاک دیوس کیمپ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کولگام میں ہفتہ وار ’بلاک دیوس ‘تقریب کی صدارت کی اور افسران، ملازمین اور عوام کے ایک اِجتماع کی موجودگی میں عوام کے مسائل سنے۔دورانِ کیمپ امن پورہ ، نوپورہ ، لارو ، چادر ، بھان وغیرہ سمیت دیہات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آر ڈی ڈی ، آر اینڈ بی اور کے پی ڈی سی ایل سے متعلق مختلف ترقیاتی اور فلاحی مطالبات پیش کئے۔متعلقہ افراد کی جانب سے مسائل، مطالبات اور شکایات کا نوٹس لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کو اس کے اس کے مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان کے حل کے لئے فوری کوششیں کریں۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے کے پی ڈی سی ایل کے حکام کو ہدایت دی کہ تمام علاقوں میں لوگوں کو شیڈول کے مطابق سختی سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔افسران اور محکمہ جات کے سربراہان نے اپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور شکایات کے جوابات بھی دیئے۔شکایات ازالہ کیمپ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری سمیت مختلف ضلعی افسران اور اہلکار موجود تھے۔اسی طرح کے کیمپ ضلع کی ڈی ایچ پورہ اور دیوسر تحاصیل میں بھی منعقد کئے گئے تاکہ عوام سے متعلق مسائل پر لوگوں سے بات چیت کی جا سکے۔